🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَنْ أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ مِنْ جِمَاعٍ وَكَفَّارَتِهِ وَإِفْطَارِ مَنْ خَافَتْ عَلَى وَلَدٍ
رمضان میں جماع کے ذریعے روزہ توڑنے والے، اس کے کفارے اور اپنے بچے کی وجہ سے ڈرنے والی عورت کے روزہ چھوڑنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 651
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَجُلًا أَفْطَرَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعِتْقِ رَقَبَةٍ أَوْ صِيَامِ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ أَوْ إِطْعَامِ سِتِّينَ مِسْكِينًا، فَقَالَ: إِنِّي لَا أَجِدُ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ بِعَرَقِ تَمْرٍ، فَقَالَ:"خُذْ هَذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَحَدٌ أَحْوَجَ مِنِّي، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ ثَنَايَاهُ ثُمَّ قَالَ:"كُلْهُ"  . قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَكَانَ فِطْرُهُ بِجِمَاعٍ.
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رمضان میں (جماع سے) روزہ توڑ دیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک گردن آزاد کرنے یا دو ماہ کے مسلسل روزے رکھنے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کا حکم دیا۔ اس آدمی نے کہا: ”میں اس کی طاقت نہیں رکھتا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوروں کا ایک بڑا تھیلا پیش کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے لو اور صدقہ کردو۔“ اس آدمی نے کہا: مجھ سے زیادہ کوئی محتاج نہیں ہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح ہنسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کے دانت نظر آنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا، (جاؤ اور) اسے خود ہی کھا لو۔“ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا روزہ جماع کرنے کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 651]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب اذا جامع في رمضان ولم يكن له شيء فتصدق عليه فليكفر (1936)، (1937) . ومسلم، الصيام، باب تغليظ تحريم الجماع في نهار رمضان على الصائم، ووجوب الكفارة .... الخ (1111).» ‏‏‏‏


Musnad Shafi Hadith 651 in Urdu