🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

5. باب أشهر الحج
حج کے مہینوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 756
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: أَسَمِعْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يُسَمِّي أَشْهُرَ الْحَجِّ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، كَانَ يُسَمِّي شَوَّالًا وَذَا الْقَعْدَةِ وَذَا الْحِجَّةِ، قُلْتُ لِنَافِعٍ: فَإِنَّ أَهَلَّ إِنْسَانٌ بِالْحَجِّ قَبْلَهُنَّ؟ قَالَ: لَمْ أَسْمَعْ مِنْهُ فِي ذَلِكَ شَيْئًا.  
ابن جریج کہتے ہیں میں نے نافع رضی اللہ عنہ سے کہا کیا آپ نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو حج کے مہینوں کے نام بیان کرتے سنا؟ نافع رحمہ اللہ نے کہا: ہاں وہ شوال، ذیقعدہ اور ذوالحجہ کا نام لیتے تھے۔ ابن جریج کہتے ہیں میں نے نافع رحمہ اللہ سے کہا اگر کوئی آدمی ان سے پہلے حج کے لیے تلبیہ کہے، احرام باندھے تو؟ نافع رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے اس کے متعلق ان سے کچھ نہیں سنا۔ [مسند الشافعی/ كتاب الحج /حدیث: 756]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البيهقي: 4 / 342 ـ وفي المعرفة السنن والآثار له (2687) . وابن ابي شيبة (13629) . والدارقطني: 2/ 228 . وصححه الحاكم: (2/ 272).»

Musnad Shafi Hadith 756 in Urdu