🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

25. باب منه في النساء
اسی میں سے عورتوں کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 855
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: تُدْنِي عَلَيْهَا مِنْ جَلَابِيبِهَا وَلَا تَضْرِبُ بِهِ. قُلْتُ: وَمَا لَا تَضْرِبُ بِهِ؟ فَأَشَارَ لِي: كَمَا تَجَلْبَبُ الْمَرْأَةُ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَى مَا عَلَى خَدِّهَا مِنَ الْجِلْبَابِ، فَقَالَ: لَا تُغَطِّيهِ فَتَضْرِبُ بِهِ عَلَى وَجْهِهَا، فَذَلِكَ الَّذِي لَا يَبْقَى عَلَيْهَا، وَلَكِنْ تَسْدُلُهَا عَلَى وَجْهِهَا كَمَا هُوَ مَسْدُولًا وَلَا تَقْلِبُهُ وَلَا تَضْرِبُ بِهِ وَلَا تَعْطِفُهُ.  
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرمایا: عورت بڑی چادر اوڑھے گی اور اس طرح نہیں کرے گی۔ عطاء کہتے ہیں میں نے پوچھا کیا نہیں کرے گی؟ تو انہوں نے مجھے اشارہ کر کے بتایا، جس طرح عورت اوڑھنی لیتی ہے۔ پھر جو اوڑھنی رخسار پر ہوتی ہے اس کا اشارہ کیا اور فرمایا: اس سے اپنے چہرے کو نہیں چھپائے گی اور جو اضافی چادر ہوگی اس کو چہرے پر اسی طرح لٹکائے گی جس طرح کہ وہ لٹکی ہوتی ہے۔ نہ اس کو الٹے گی، نہ ڈالے گی، اور نہ اس کو ملائے گی۔ [مسند الشافعی/ كتاب الحج /حدیث: 855]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن اخرجه البيهقي في السنن والآثار (2822).» ‏‏‏‏

Musnad Shafi Hadith 855 in Urdu