🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ قَوْلِهِ تَعَالَى: لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ، وَمَا لَيْسَتْ لَهُ رُخْصَةٌ وَمَا يُكَفَّرُ عَلَيْهِ النَّعَمُ عِنْدَ الْبَيْتِ
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کہ تم شکار کو قتل نہ کرو جب کہ تم احرام کی حالت میں ہو، اور جس کی رخصت نہیں دی گئی اور وہ مویشی جو بیت اللہ کے پاس بطور کفارہ دیے جائیں گے ان کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 881
أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: فَجَزَاءٌ مِثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ [الْمَائِدَةِ: 95] . قَالَ: مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ أَصَابَهُ فِي حَرَمٍ يُرِيدُ الْبَيْتَ كَفَّارَةُ ذَلِكَ عِنْدَ الْبَيْتِ.  
ابن جریج سے روایت ہے فرمایا، میں نے عطاء رحمہ اللہ سے کہا: ”اور فدیہ واجب ہے اس جانور کے مساوی جس کو اس نے قتل کیا، جس کا فیصلہ تم میں سے دو قابل اعتبار شخص کریں (خواہ وہ فدیہ چوپایوں میں سے ہو) جو ہدی کے طور پر کعبہ تک پہنچایا جائے یا کفارہ کے طور پر مساکین کو کھانا کھلا دیا جائے۔“ (المائدہ: 95) عطاء رحمہ اللہ نے کہا، اس لیے کہ اس نے حرم میں اس جانور کا شکار کیا ہے اور وہ بیت اللہ کا ارادہ بھی رکھتا ہے تو اس کا کفارہ بھی بیت اللہ کے پاس ہی ادا کرنا ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 881]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن اخرجه البيهقي: 1/ 180، 187 - وفى المعرفة السنن والآثار له، رقم: (3141).»


Musnad Shafi Hadith 881 in Urdu