مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِي الْإِحْصَارِ وَمَنْ حُبِسَ دُونَ الْبَيْتِ بِمَرَضٍ وَالتَّدَاوِي بِمَا لَا بُدَّ مِنْهُ
احصار، بیماری کے سبب بیت اللہ تک پہنچنے سے رک جانے والے شخص اور ناگزیر صورت میں علاج معالجہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 942
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: لَا حَصْرَ إِلَّا حَصْرُ الْعَدُوِّ وَزَادَ أَحَدُهُمَا ذَهَبَ الْحَصْرُ الْآنَ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”دشمن کے علاوہ اور کوئی رکاوٹ (احصار) نہیں ہے۔“ ابن طاؤس اور عمرو بن دینار میں سے ایک نے یہ لفظ زیادہ بیان کیے ہیں کہ: ”اب وہ (دشمن کی) رکاوٹ بھی ختم ہو چکی۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 942]
تخریج الحدیث: «صحیح أخرجہ البیہقی: 1 / 319 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3251) والطبری فی تفسیرہ: (2 / 214).»
Musnad Shafi Hadith 942 in Urdu