🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. بَابٌ فِي الْإِحْصَارِ وَمَنْ حُبِسَ دُونَ الْبَيْتِ بِمَرَضٍ وَالتَّدَاوِي بِمَا لَا بُدَّ مِنْهُ
احصار، بیماری کے سبب بیت اللہ تک پہنچنے سے رک جانے والے شخص اور ناگزیر صورت میں علاج معالجہ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 942
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: لَا حَصْرَ إِلَّا حَصْرُ الْعَدُوِّ وَزَادَ أَحَدُهُمَا ذَهَبَ الْحَصْرُ الْآنَ.  
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”دشمن کے علاوہ اور کوئی رکاوٹ (احصار) نہیں ہے۔“ ابن طاؤس اور عمرو بن دینار میں سے ایک نے یہ لفظ زیادہ بیان کیے ہیں کہ: ”اب وہ (دشمن کی) رکاوٹ بھی ختم ہو چکی۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 942]
تخریج الحدیث: «صحیح أخرجہ البیہقی: 1 / 319 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3251) والطبری فی تفسیرہ: (2 / 214).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 943
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ قَالَ: الْمُحْصَرُ لَا يَحِلُّ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.  
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”جس کو روک دیا گیا (بیماری سے) وہ احرام نہ کھولے یہاں تک کہ بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر لے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 943]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المحصر، باب الاحصار في الحج (1810).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 944
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَنْ [ ص: 249 ] حُبِسَ دُونَ الْبَيْتِ بِمَرَضٍ فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.  
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرمایا: ”جو بیت اللہ سے بیماری کی وجہ سے روک دیا جائے، وہ احرام نہ کھولے یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا طواف اور صفا، مروہ کی سعی کر لے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 944]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المحصر، باب الاحصار في الحج (1810).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 945
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ وَمَرْوَانَ وَابْنَ الزُّبَيْرِ أَفْتَوُا ابْنَ خُزَامَةَ الْمَخْزُومِيَّ، وَأَنَّهُ صُدِعَ بِبَعْضِ طَرِيقِ مَكَّةَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ، أَنْ يَتَدَاوَى بِمَا لَا بُدَّ مِنْهُ، وَيَفْتَدِيَ وَإِذَا صَحَّ اعْتَمَرَ فَحَلَّ مِنْ إِحْرَامِهِ، فَكَانَ عَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ عَامًا قَابِلًا وَيُهْدِيَ.  أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي، وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ ابن عمر، مروان اور ابن زبیر رضی اللہ عنہم نے ابن خزامہ المخزومی کو فتویٰ دیا، جبکہ وہ مکہ کے راستے میں دردِ سر میں مبتلا ہو چکے تھے اور محرم بھی تھے۔ یہ کہ وہ جہاں تک ہو سکے علاج کروائے، اور اسے فتویٰ دیا کہ جب تندرست ہو جائے تو عمرہ کر کے احرام سے حلال ہو جائے۔ اب اس پر ضروری ہے کہ آئندہ سال حج کرے اور قربانی بھی کرے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 945]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي: 5/ 220 - وفى المعرفة السنن والآثار له (3254) - ومالك في الموطأ، الحج، باب ماجاء فيمن احصر بغير عدو.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں