مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِي الْإِحْصَارِ وَمَنْ حُبِسَ دُونَ الْبَيْتِ بِمَرَضٍ وَالتَّدَاوِي بِمَا لَا بُدَّ مِنْهُ
احصار، بیماری کے سبب بیت اللہ تک پہنچنے سے رک جانے والے شخص اور ناگزیر صورت میں علاج معالجہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 943
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ قَالَ: الْمُحْصَرُ لَا يَحِلُّ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”جس کو روک دیا گیا (بیماری سے) وہ احرام نہ کھولے یہاں تک کہ بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر لے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 943]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المحصر، باب الاحصار في الحج (1810).»
Musnad Shafi Hadith 943 in Urdu