🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب : ما جاء في تغميض الميت
باب: (روح قبض ہو جانے کے بعد) میت کی آنکھیں بند کر دینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1455
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ تَوْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا حَضَرْتُمْ مَوْتَاكُمْ فَأَغْمِضُوا الْبَصَرَ، فَإِنَّ الْبَصَرَ يَتْبَعُ الرُّوحَ، وَقُولُوا خَيْرًا، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُؤَمِّنُ عَلَى مَا قَالَ أَهْلُ الْبَيْتِ".
شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے مردوں کے پاس جاؤ تو ان کی آنکھیں بند کر دو، اس لیے کہ آنکھ روح کا پیچھا کرتی ہے، اور (میت کے پاس) اچھی بات کہو، کیونکہ فرشتے گھر والوں کی بات پر آمین کہتے ہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1455]
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے فوت ہونے والوں کے پاس موجود ہو تو (ان کی) آنکھیں بند کر دیا کرو کیونکہ نظر بھی روح کے پیچھے پیچھے جاتی ہے اور اچھی بات کہو کیونکہ (اس وقت) گھر والے جو کچھ کہتے ہیں فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1455]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4828، ومصباح الزجاجة: 516)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/125) (حسن) (سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1092)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قزعة بن سويد: ضعيف (تقريب: 5546) وقال الھيثمي: و ضعفه الجمھور (مجمع الزوائد 6/ 245)
والحديث السابق (الأصل: 1454) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 429

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥شداد بن أوس الأنصاري، أبو عبد الرحمن، أبو يعلىصحابي
👤←👥محمود بن لبيد الأشهلي، أبو نعيم
Newمحمود بن لبيد الأشهلي ← شداد بن أوس الأنصاري
له رؤية
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← محمود بن لبيد الأشهلي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥حميد بن قيس الأعرج، أبو صفوان، أبو عبد الرحمن
Newحميد بن قيس الأعرج ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة
👤←👥قزعة بن أبي قزعة البصري، أبو محمد
Newقزعة بن أبي قزعة البصري ← حميد بن قيس الأعرج
ضعيف الحديث
👤←👥عاصم بن علي الواسطي، أبو الحسن، أبو الحسين
Newعاصم بن علي الواسطي ← قزعة بن أبي قزعة البصري
صدوق حسن الحديث
👤←👥سليمان بن توبة النهرواني، أبو داود
Newسليمان بن توبة النهرواني ← عاصم بن علي الواسطي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
1455
إذا حضرتم موتاكم فأغمضوا البصر فإن البصر يتبع الروح قولوا خيرا فإن الملائكة تؤمن على ما قال أهل البيت
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1455 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1455
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
اور مزید لکھتے ہیں کہ گزشتہ حدیث اس سے کفایت کرتی ہے۔
نیز دیگر محققین نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 360/28)
لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی وجہ سے قابل عمل اور قابل حجت ہے۔

(2)
وفات کے بعد میت کا ذکر اچھے انداز میں کرنا چاہیے۔
اور اس کے حق میں دعائے خیر کرنی چاہیے۔
مثلاً یوں کہنا چاہیے کہ اللہ اس پر رحمت کرے۔
اسے معاف کرے۔
اللہ اسے جنت دے۔
اس کے بارے میں نامناسب باتیں کرنے اور اس کے عیب بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
اسی طرح پسماندگان کے بارے میں بھی اچھی بات کہیں۔
مثلاً اللہ تمھیں صبر عطا فرمائے۔
اللہ آپ لوگوں کی مدد فرمائے۔
جیسے کہ حدیث 447 اور اس کے فوائد میں ذکر ہوا۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1455]

Sunan Ibn Majah Hadith 1455 in Urdu