🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب : ما جاء في تغميض الميت
باب: (روح قبض ہو جانے کے بعد) میت کی آنکھیں بند کر دینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1454
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الْفَزَارِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي سَلَمَةَ، وَقَدْ شَقَّ بَصَرُهُ، فَأَغْمَضَهُ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الرُّوحَ إِذَا قُبِضَ تَبِعَهُ الْبَصَرُ".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ان کی آنکھ کھلی ہوئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بند کر دیا، پھر فرمایا: جب روح قبض کی جاتی ہے، تو آنکھ اس کا پیچھا کرتی ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1454]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الجنائز 4 (920)، سنن ابی داود/الجنائز 21 (3118)، (تحفة الأشراف: 18205)، مسند احمد (6/297) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: مردے کی آنکھ اس واسطے کھلی رہ جاتی ہے کہ روح کو جاتے وقت وہ دیکھتا ہے، پھر آنکھ بند کرنے کی طاقت نہیں رہتی اس لئے آنکھ کھلی رہ جاتی ہے، «واللہ اعلم» ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أم سلمة زوج النبي، أم سلمةصحابية
👤←👥قبيصة بن ذؤيب الخزاعي، أبو إسحاق، أبو سعيد
Newقبيصة بن ذؤيب الخزاعي ← أم سلمة زوج النبي
والراجح أنه تابعي ثقة، مختلف في صحبته
👤←👥عبد الله بن زيد الجرمي، أبو كلابة، أبو قلابة
Newعبد الله بن زيد الجرمي ← قبيصة بن ذؤيب الخزاعي
ثقة
👤←👥خالد الحذاء، أبو المنازل، أبو عبد الله
Newخالد الحذاء ← عبد الله بن زيد الجرمي
ثقة
👤←👥إبراهيم بن محمد الفزاري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن محمد الفزاري ← خالد الحذاء
إمام ثقة حافظ
👤←👥معاوية بن عمرو الأزدي، أبو عمرو
Newمعاوية بن عمرو الأزدي ← إبراهيم بن محمد الفزاري
ثقة
👤←👥إسماعيل بن أبي الحارث البغدادي، أبو إسحاق
Newإسماعيل بن أبي الحارث البغدادي ← معاوية بن عمرو الأزدي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
2130
الروح إذا قبض تبعه البصر ضج ناس من أهله لا تدعوا على أنفسكم إلا بخير الملائكة يؤمنون على ما تقولون اللهم اغفر لأبي سلمة ارفع درجته في المهديين اخلفه في عقبه في الغابرين اغفر لنا وله يا رب العالمين افسح له في قبره ونور له فيه
سنن أبي داود
3118
لا تدعوا على أنفسكم إلا بخير الملائكة يؤمنون على ما تقولون اللهم اغفر لأبي سلمة وارفع درجته في المهديين واخلفه في عقبه في الغابرين واغفر لنا وله رب العالمين اللهم افسح له في قبره ونور له فيه
سنن ابن ماجه
1454
الروح إذا قبض تبعه البصر
بلوغ المرام
430
‏‏‏‏إن الروح إذا قبض تبعه البصر
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1454 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1454
اردو حاشہ:
فوائد  و مسائل:

(1)
مطلب یہ ہے کہ جب روح پرواز کرتی ہے۔
تو نظر اس کا تعاقب کرتی ہے۔
لیکن نظر کہاں تک اس کا تعاقب کرسکتی ہے۔
تعاقب کے تو صرف چند لمحات ہوتے ہیں۔
اس کے بعد انسان کا ہر عضو بے حس ہوجاتا ہے۔
اورآنکھیں بھی بے حس اور بے نور ہوجاتی ہیں۔
اب انھیں کھلے رہنے دینے کا کیا فائدہ؟ اب وہ ان آنکھوں سے دیکھ تو نہیں سکے گا۔

(2)
آنکھیں بند کردینے میں یہ حکمت ہے کہ اگر میت کی آنکھیں کھلی رہیں تو یہ ایک ناپسندیدہ منظر ہوتا ہے۔
اور بعض انسان اس سے خوف محسوس کرسکتے ہیں۔
لیکن اگر آنکھیں بند ہوں تو اس کی ظاہری کیفیت نیند سے مشابہ ہوتی ہے۔
جو ایک مانوس منظر ہے۔
اس طرح دیکھنے والے کو میت ایک قابل احترام صورت میں نظرآتی ہے۔
مسلمان کے احترام کا تقاضا ہے کہ اس کی میت اس انداز سے نہ رکھی جائےجو ناپسندیدہ منظر پیش کرے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1454]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 430
مرنے والے کے لیے نماز جنازہ سے پہلے مغفرت و بخشش کی دعا کی جا سکتی ہے
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: الٰہی! ابوسلمہ کی مغفرت فرما دے . . . [بلوغ المرام /كتاب الجنائز/حدیث: 430]
لغوی تشریح:
«شَقَّ» ‏‏‏‏ شینپر فتحہ کے ساتھ۔ صیغہ معلوم ہے۔
«بَصَرُهُ» ‏‏‏‏ اس کی آنکھ۔
رفعی صورت میں یہ شق کا فاعل ہے جب کہ اسے فعل لازم مانا جائے۔
اور نصبی حالت میں یہ مفعول ہے۔ اس صورت میں یہ متعدی ہو گا اور اس کا فاعل پوشیدہ ضمیر ہے جو ابوسلمہ کی طرف راجع ہے، یعنی ابوسلمہ کی آنکھ کھلی ہوئی تھی۔ اور آنکھ کا کھلا رہ جانا موت سے کنایہ ہے کیونکہ میت کی نظر اس کی طرف لوٹتی نہیں بلکہ کھلی کی کھلی رہ جاتی ہے۔
«فَاَغُمَضَهُ» ‏‏‏‏ آپ نے اسے بند کر دیا، یعنی آنکھ کے پپوٹوں کو آپس میں ملا دیا۔
«قُبِضَ» ‏‏‏‏ صیغہ مجہول ہے۔
«فَضَجَّ» ‏‏‏‏ اس میں فاتعقیب کے لیے ہے، یعنی پھر اہل خانہ نے اس کی موت کا سن کر گھبراہٹ اور پریشانی سے رونا اور چیخنا شروع کر دیا۔ شاید یہ لوگ دور جاہلیت کی طرح «وَاوَيْلَاه» اور «وَاثُبُورَاه» کہہ رہے تھے، اس لیے آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے انہیں تلقین فرمائی کہ ایسے نہ کہو بلکہ اچھی اور خیر کی دعا کرو کرو کیونکہ فرشتے تمہارے لیے آمین کہتے ہیں۔
«تُؤَمْنُ» ‏‏‏‏ تامین سے ہے، یعنی آمین کہتے ہیں۔
«وَافْسَحَ» ‏‏‏‏ وسیع و کشادہ فرما دے۔
«نَوّرُ» تنویر سے امر کا صیغہ ہے، یعنی اس کے لیے اس کی قبر میں نور پیدا فرما دے۔
«وَاخْلُفْهُ» ‏‏‏‏ باب «نَصْرَ يَنْصُرُ» سے یعنی اس کا نائب و قائم مقام ہو جا۔ ایسا قائم مقام جو اس کی تمام ضروریات پوری فرما دے۔
«فِيِ عَقِبِه» ‏‏‏‏ عین پر فتحہ اور قافکے نیچے کسرہ ہے۔ اور عقبہ سے اس جگہ اس کے پیچھے رہنے والے مراد ہیں، یعنی اے اللہ! مرنے والے نے اپنے پیچھے دنیا میں اہل و عیال اور اولاد وغیرہ میں سے جو کچھ چھوڑا ہے تو اس کا نائب و محافظ بن جا۔

فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مرنے والے کی روح جسد خاکی سے جب پرواز کر جائے تو اس کی آنکھیں عموماً کھلی رہ جاتی ہیں، انہیں فوراً بند کر دینا چاہیے کیونکہ جسم ٹھنڈا ہونے کے بعد آنکھ کا بند ہونا دشوار ہو جاتا ہے۔ آنکھیں کھلی رہیں تو مردے سے دہشت و وحشت آنے لگتی ہے۔
➋ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مرنے والے کے اہل و عیال اور اعزہ و اقرباء کو اس کے پاس ہونا چاہیے تاکہ مرنے سے پہلے اگر وہ کوئی بات یا نصیحت کرے تو اس کے گواہ بن سکیں۔
➌ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا مرنے والے کے لیے نماز جنازہ سے پہلے مغفرت و بخشش کی دعا کی جا سکتی جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا فرمائی، مگر اس موقع پر ہاتھ اٹھانا اور اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں۔

وضاحت:
حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ
ان کا نام عبداللہ بن عبدالاسد مخزومی قرشی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی ہیں۔ آپ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ دونوں کے رضاعی بھائی ہیں۔ ابولہب کی آزاد کردہ لونڈی ثوبیہ نے انہیں اپنا دودھ پلایا۔ اپنی اہلیہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔ غزوہ احد میں زخمی ہوئے۔ زخم پہلے درست ہو گیا مگر پھر خراب ہو گیا اور 4 ہجری میں جمادی الاولیٰ کی تین تاریخ کو وفات پائی۔ حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال میں ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو حرم نبوی میں داخل فرما لیا۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 430]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3118
میت کی آنکھیں بند کر دینی چاہیں۔
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ان کی آنکھیں کھلی رہ گئی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بند کر دیا (یہ دیکھ کر) ان کے خاندان کے کچھ لوگ رونے پیٹنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سب اپنے حق میں صرف خیر کی دعا کرو کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو، فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «اللهم اغفر لأبي سلمة وارفع درجته في المهديين واخلفه في عقبه في الغابرين واغفر لنا وله رب العالمين اللهم افسح له في قبره ونور له فيه‏» اے اللہ! ابوسلمہ کو بخش دے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3118]
فوائد ومسائل:
روح پرواز کر جانے کے بعد میت کے ساتھ پہلا کام یہی کرنا چاہیے کہ اس کی آنکھیں بند کردینی چاہیں اس کے لئے اور اس کے اہل کےلئے دعا کی جائے اور اسے مکمل طور پر ڈھانپ دیا جائے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3118]

الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2130
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تشریف لائے، جبکہ (موت کے بعد) ان کی آنکھیں اوپر کو کھلی ہوئی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں بند کر دیا، پھر فرمایا: جب روح قبض کی جاتی ہے (روح جسم سے نکال لی جاتی ہے) تو نظر اس کا پیچھا کرتی ہے۔ (اس لیے آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں) (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات سن کر) ان کے گھر کے کچھ لوگ چلا چلا کر رونے لگے (رنج اور صدمہ کی حالت میں ان... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:2130]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
انسان کی روح جب اس کے بدن سے نکل جاتی ہے۔
تو اس کی آنکھیں اس کا تعاقب کرتی ہیں اس لیے اوپر کو کھلی رہ جاتی ہیں،
اس لیے میت کی آنکھیں بند کر دینی چاہیے۔
(2)
بیمار اور مرنے والے کے پاس فرشتے موجود ہوتے ہیں اس لیے اس کی وفات پر ایسے کلمات نہیں کہنے چاہئیں،
جو خود انسان کے اپنے حق میں بد دعا بنتے ہوں کیونکہ ان پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔
(3)
اہل علم اور اصحاب فضل کو اپنے دوست واحباب کے گھر ایسے مواقع پر پہنچنا چاہیے تاکہ ایسے حالات میں ان کی صحیح رہنمائی کر سکیں ان کو غلط کاموں سے روکیں اور مرنے والے کے حق میں دعائے مغفرت کریں۔
اور پس ماندگان کے لیے بھی دعائے خیر کریں اور ان کو دعا کرنے کا طریقہ اور آداب عمل سے سکھائیں۔
اور ملک میں مروجہ مجالس ماتم کی ضرورت نہ رہے جو شریعت سے ثابت نہیں ہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2130]