🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. باب : ما جاء في ثواب من أصيب بولده
باب: جس کا بچہ مر جائے اس کے ثواب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1606
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَدَّمَ ثَلَاثَةً مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ كَانُوا لَهُ حِصْنًا حَصِينًا مِنَ النَّارِ"، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ، قَالَ:" وَاثْنَيْنِ"، فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ أَبُو المُنْذرِ كَعْبٍ سَيِّدُ الْقُرَّاءِ قَدَّمْتُ وَاحِدًا، قَالَ:" وَوَاحِدًا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے تین نابالغ بچے آگے بھیجے، تو وہ اس کے لیے جہنم سے بچاؤ کا مضبوط قلعہ ہوں گے ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے دو بچے آگے بھیجے ہیں، آپ نے فرمایا: اور دو بھی، پھر قاریوں کے سردار ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے تو ایک ہی آگے بھیجا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور ایک بھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1606]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الجنائز 65 (1061)، (تحفة الأشراف: 9634)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/375، 429، 451) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں ابو محمد مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1061)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 436

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥أبو عبيدة بن عبد الله الهذلي، أبو عبيدة
Newأبو عبيدة بن عبد الله الهذلي ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥أبو محمد العدوي، أبو محمد
Newأبو محمد العدوي ← أبو عبيدة بن عبد الله الهذلي
مقبول
👤←👥العوام بن حوشب الشيباني، أبو عيسى
Newالعوام بن حوشب الشيباني ← أبو محمد العدوي
ثقة ثبت
👤←👥إسحاق بن يوسف الأزرق، أبو محمد
Newإسحاق بن يوسف الأزرق ← العوام بن حوشب الشيباني
ثقة مأمون
👤←👥نصر بن علي الأزدي، أبو عمرو
Newنصر بن علي الأزدي ← إسحاق بن يوسف الأزرق
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1061
من قدم ثلاثة لم يبلغوا الحلم كانوا له حصنا حصينا من النار
سنن ابن ماجه
1606
من قدم ثلاثة من الولد لم يبلغوا الحنث كانوا له حصنا حصينا من النار
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1606 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1606
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
صحیحین میں تین یا دو بچوں کی وفات پر جنت کی خوشخبری دی گئی ہے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (عورتوں سے)
فرمایا تم میں سے جو عورت اپنے تین بچے آگے بھیج دے۔ (وہ فوت ہوجایئں)
تو وہ اس کےلئے جہنم کی آگ سے رکاوٹ بن جایئں گے۔
ایک عورت نے کہا اور دو بچے؟ (کیا ان کی وفات پر صبر کی بھی یہی فضیلت ہے۔)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو بچے بھی (آگے بھیجنے والی کےلئے یہی بشارت ہے) (صحیح البخاري، الجنائز، باب فضل من مات له ولد فاحتسب، حدیث: 1249 وصحیح مسلم، البر والصلة والأدب، باب فضل من یموت له ولد فیحتسبه، حدیث: 2632)
 اور بعض حسن روایات میں ایک بچے پر بھی جنت کی بشارت ہے۔
بشرط یہ کہ ایمان واحتساب ساتھ ہو، دیکھئے: (الصحیحة: 398/3، رقم: 1408)
اس لئے یہ روایت بھی معناًصحیح ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1606]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1061
اس شخص کے ثواب کا بیان جس نے کوئی لڑکا ذخیرہ آخرت کے طور پر پہلے بھیج دیا ہو۔
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے تین بچوں کو (لڑکے ہوں یا لڑکیاں) بطور ذخیرہ آخرت کے آگے بھیج دیا ہو، اور وہ سن بلوغت کو نہ پہنچے ہوں تو وہ اس کے لیے جہنم سے بچانے کا ایک مضبوط قلعہ ہوں گے۔‏‏‏‏ اس پر ابوذر رضی الله عنہ نے عرض کیا: میں نے دو بچے بھیجے ہیں؟ آپ نے فرمایا: دو بھی کافی ہیں۔‏‏‏‏ تو ابی بن کعب سید القراء ۱؎ رضی الله عنہ نے عرض کیا: میں نے ایک ہی بھیجا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ایک بھی کافی ہے۔ البتہ یہ قلعہ اس وقت ہوں گے جب وہ پہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الجنائز/حدیث: 1061]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
انھیں سیدالقراء اس لیے کہا جاتاہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق فرمایا ہے:
أقرؤكم أبي تم میں سب سے بڑے قاری ابی ہیں۔

نوٹ:
(سند میں ابومحمد مجہول ہیں،
اورابوعبیدہ کا اپنے باپ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1061]