🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. باب : ما جاء في النهي عن الاجتماع إلى أهل الميت وصنعة الطعام
باب: میت کے گھر والوں کے پاس جمع ہونا اور کھانا تیار کرنا منع ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1612
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ . ح وحَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو الْفَضْلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ ، قَالَ:" كُنَّا نَرَى الِاجْتِمَاعَ إِلَى أَهْلِ الْمَيِّتِ وَصَنْعَةَ الطَّعَامِ مِنَ النِّيَاحَةِ".
جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم میت کے گھر والوں کے پاس جمع ہونے اور ان کے لیے ان کے گھر کھانا تیار کرنے کو نوحہ سمجھتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1612]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3230، ومصباح الزجاجة: 586)، مسند احمد (2/204) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
إسماعيل بن أبي خالد مدلس و عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 437

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جرير بن عبد الله البجلي، أبو عبد الله، أبو عمروصحابي
👤←👥قيس بن أبي حازم البجلي، أبو عبد الله
Newقيس بن أبي حازم البجلي ← جرير بن عبد الله البجلي
ثقة
👤←👥إسماعيل بن أبي خالد البجلي، أبو عبد الله
Newإسماعيل بن أبي خالد البجلي ← قيس بن أبي حازم البجلي
ثقة ثبت
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← إسماعيل بن أبي خالد البجلي
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥شجاع بن مخلد الفلاس، أبو الفضل
Newشجاع بن مخلد الفلاس ← هشيم بن بشير السلمي
ثقة
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← شجاع بن مخلد الفلاس
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥سعيد بن منصور الخراساني، أبو عثمان
Newسعيد بن منصور الخراساني ← هشيم بن بشير السلمي
ثقة
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يحيى الذهلي ← سعيد بن منصور الخراساني
ثقة حافظ جليل
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
1612
كنا نرى الاجتماع إلى أهل الميت وصنعة الطعام من النياحة
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1612 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1612
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 505/11، 506، وأحکام الجنائز، ص: 167، وسنن ابن ماجة للدکتور بشار عواد، حدیث: 162)
بہرحال اس حدیث کی بابت آخر الذکر محققین کی رائے ہی راحج معلوم ہوتی ہے۔
واللہ اعلم۔

(2)
تعزیت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ جس کسی کی جہاں کہیں میت کے کسی قریبی سے ملاقات ہو وہاں تعزیت کرلے یا اگر میت والے کے ہاں جائے تو تعزیت کرکے واپس آجائے۔
وہاں بلا ضرورت بیٹھے رہنا اور رشتہ داروں ااور ہمسایوں کا جمع رہنا خلاف سنت ہے۔

(3)
میت کے گھر والوں کےلئے تو کھانا تیار کیا جانا چاہیے لیکن جب دور ونزدیک سے لوگ آ کرتعزیت کے نام پر مہمان بن بیٹھتے ہیں تو کھانا تیار کرنے والے کو ان سب کے لئے کھانا تیار کرناپڑتا ہے۔
جو ایک ناروا بوجھ ہے۔

(4)
اس طرح کے اجتماع کو نوحہ سے اس لئے تشبیہ دی گئی ہے۔
کہ نوحہ میں بھی عورتوں کا اجتماع ہوتا ہے۔
اور اس اکٹھ کا مقصد سوائے اظہار افسوس کے اور کچھ نہیں ہوتا جبکہ یہ مقصد اس طرح جمع ہوئے بغیر بھی حاصل ہوسکتا ہے۔
اسی طرح مردوں کو بھی اظہار افسوس او ر تعزیت کےلئے جمع ہوکر بیٹھنے کی ضرورت نہیں، تعزیت اس کے بغیر بھی ہوسکتی ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1612]