علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. باب في البول قاعدا
باب: بیٹھ کر پیشاب کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 309
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبُولَ قَائِمًا"، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَزِيدَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيَّ، يَقُولُ: قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ فِي حَدِيثِ عَائِشَةَ:" أَنَا رَأَيْتُهُ يَبُولُ قَاعِدًا"، قَالَ: الرَّجُلُ أَعْلَمُ بِهَذَا مِنْهَا، قَالَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: وَكَانَ مِنْ شَأْنِ الْعَرَبِ الْبَوْلُ قَائِمًا، أَلَا تَرَاهُ فِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ، يَقُولُ:" قَعَدَ يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ۱؎۔ ابوالحسن القطان کہتے ہیں: میں نے ابوعبداللہ محمد بن یزید (یعنی: ابن ماجہ) سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ سفیان ثوری نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث: «أنا رأيته يبول قاعدا» کے بارے میں کہا کہ: مرد اس بات کو ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ جانتے ہیں، (احمد بن عبدالرحمٰن مخزومی کی سفیان ثوری سے ملاقات نہیں)۔ احمد بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں: عربوں کی عادت کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی تھی، کیا تم اسے عبدالرحمٰن بن حسنہ کی حدیث میں دیکھتے نہیں ہو؟ اس میں ہے: ”دیکھو! وہ عورتوں کی طرح بیٹھ کر پیشاب کرتے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 309]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے“۔ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے اپنے استاد احمد بن عبدالرحمن مخزومی رحمہ اللہ کے واسطے سے حدیثِ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں امام سفیان ثوری رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس مسئلہ میں مردوں کو زیادہ معلومات ہو سکتی ہیں“۔ یعنی امام سفیان ثوری رحمہ اللہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے فرمان: ”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (ہمیشہ) بیٹھ کر پیشاب کرتے دیکھا ہے“ پر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث (حدیث: 305) کو ترجیح دی ہے۔ احمد بن عبدالرحمن مخزومی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”عربوں میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا رواج تھا، اس لیے عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں یہ الفاظ ہیں: (یہودیوں نے کہا) یہ تو بیٹھ کر پیشاب کرتے ہیں جس طرح عورتیں پیشاب کیا کرتی ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 309]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3113، ومصباح الزجاجة: 125) (ضعیف جدًا)» (اس سند میں عدی بن الفضل متروک راوی ہیں، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 638)
وضاحت: ۱؎: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہودی کہتے تھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو عورتوں کی طرح بیٹھ کر پیشاب کرتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
عدي بن الفضل: متروك (تقريب: 4545)
والحديث ضعفه البوصيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 387
إسناده ضعيف جدًا
عدي بن الفضل: متروك (تقريب: 4545)
والحديث ضعفه البوصيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 387
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
309
| نهى رسول الله أن يبول قائما |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 309 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث309
اردو حاشہ:
روایت: 308۔ 309 دونوں سنداً ضعیف ہیں اس لیے قابل حجت نہیں اور ان سے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی ممانعت ثابت نہیں ہوتی تاہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول بیٹھ کر ہی پیشاب کرنے کا تھا اس لیے ہر مسلمان کا معمول بھی یہی ہونا چاہیے۔
اصل اور اہم مسئلہ پیشاب کے چھینٹوں سے بچنا ہے اس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں کیونکہ اس پر سخت وعید آئی ہے۔
روایت: 308۔ 309 دونوں سنداً ضعیف ہیں اس لیے قابل حجت نہیں اور ان سے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی ممانعت ثابت نہیں ہوتی تاہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول بیٹھ کر ہی پیشاب کرنے کا تھا اس لیے ہر مسلمان کا معمول بھی یہی ہونا چاہیے۔
اصل اور اہم مسئلہ پیشاب کے چھینٹوں سے بچنا ہے اس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں کیونکہ اس پر سخت وعید آئی ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 309]
Sunan Ibn Majah Hadith 309 in Urdu
المنذر بن مالك العوفي ← جابر بن عبد الله الأنصاري