سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
98. باب : الهدي من الإناث والذكور
باب: ہدی میں نر اور مادہ دونوں کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 3101
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَنْبَأَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بُدْنِهِ جَمَلٌ".
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدی کے اونٹوں میں ایک نر اونٹ بھی تھا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3101]
حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ نے اپنے والد (حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدی کے جانوروں میں ایک اونٹ بھی تھا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3101]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4530، ومصباح الزجاجة: 1074) (صحیح)» (سند میں موسیٰ بن عبیدہ الربذی ضعیف ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قربانی میں اکثر اونٹیناں بھیجتے تھے اس لیے کہ اونٹنی کی قدر عربوں میں زیادہ ہے اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ کے واسطے قربانی میں اسی کو زیادہ ثواب ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
3101
| كان في بدنه جمل |
Sunan Ibn Majah Hadith 3101 in Urdu
إياس بن سلمة الأسلمي ← سلمة بن الأكوع الأسلمي