🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. . باب : ركوب البدن
باب: ہدی کے اونٹوں کی سواری کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3104
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، صَاحِبِ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرَّ عَلَيْهِ بِبَدَنَةٍ، فَقَالَ:" ارْكَبْهَا"، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ارْكَبْهَا"، قَالَ: فَرَأَيْتُهُ رَاكِبَهَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُنُقِهَا نَعْلٌ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے کوئی شخص ایک اونٹ لے کر گزرا تو آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ، اس نے کہا: یہ ہدی کا اونٹ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اسے دیکھا وہ اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سوار تھا، اس کی گردن میں ایک جوتی لٹک رہی تھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3104]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک آدمی ہدی کا جانور لے کر گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر سوار ہو جا۔ اس نے عرض کیا: یہ تو ہدی کا جانور ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر سوار ہو جا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں اس پر سوار (ہو کر سفر کرتے) دیکھا جب کہ اس (جانور) کے گلے میں (ہدی کے نشان کے طور پر) جوتی بھی موجود تھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3104]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحج 103 (1690)، الوصایا 12 (2755)، الأدب 95 (6160)، (تحفة الأشراف: 1366)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 65 (1322)، سنن ابی داود/الحج 18 (1760)، سنن النسائی/الحج 74 (2801)، مسند احمد (3/99، 170، 173، 220)، سنن الدارمی/المناسک 69 (1954) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥هشام بن أبي عبد الله الدستوائي، أبو بكر
Newهشام بن أبي عبد الله الدستوائي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة ثبت وقد رمي بالقدر
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان
Newوكيع بن الجراح الرؤاسي ← هشام بن أبي عبد الله الدستوائي
ثقة حافظ إمام
👤←👥علي بن محمد الكوفي، أبو الحسن
Newعلي بن محمد الكوفي ← وكيع بن الجراح الرؤاسي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6159
اركبها قال إنها بدنة قال اركبها ويلك
صحيح البخاري
2754
اركبها فقال يا رسول الله إنها بدنة قال في الثالثة أو في الرابعة اركبها ويلك أو ويحك
صحيح البخاري
6701
الله لغني عن تعذيب هذا نفسه ورآه يمشي بين ابنيه
صحيح البخاري
1690
اركبها قال إنها بدنة قال اركبها ثلاثا
صحيح البخاري
1865
الله عن تعذيب هذا نفسه لغني وأمره أن يركب
صحيح مسلم
3211
اركبها فقال إنها بدنة قال اركبها
صحيح مسلم
3212
اركبها قال إنها بدنة أو هدية فقال وإن
صحيح مسلم
4247
الله عن تعذيب هذا نفسه لغني وأمره أن يركب
جامع الترمذي
1536
الله لغني عن مشيها مروها فلتركب
جامع الترمذي
911
اركبها فقال يا رسول الله إنها بدنة قال له في الثالثة أو في الرابعة اركبها ويحك
جامع الترمذي
1537
الله لغني عن تعذيب هذا نفسه قال فأمره أن يركب
سنن أبي داود
3301
الله لغني عن تعذيب هذا نفسه وأمره أن يركب
سنن النسائى الصغرى
3885
الله لا يصنع بتعذيب هذا نفسه شيئا فأمره أن يركب
سنن النسائى الصغرى
3884
الله غني عن تعذيب هذا نفسه مره فليركب فأمره أن يركب
سنن النسائى الصغرى
3883
الله غني عن تعذيب هذا نفسه مره فليركب
سنن النسائى الصغرى
2802
اركبها قال إنها بدنة قال في الرابعة اركبها ويلك
سنن النسائى الصغرى
2803
اركبها قال إنها بدنة قال اركبها وإن كانت بدنة
سنن ابن ماجه
3104
اركبها قال فرأيته راكبها مع النبي في عنقها نعل
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3104 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3104
اردو حاشہ:
فوئاد و مسائل:

(1)
ہدی اس جانور کو کہتے ہیں جو حاجی اپنے ساتھ لیکر جاتا ہےتاکہ قربانی کے دن مکہ یا منی میں ذبح کرے۔

(2)
قربانی کے جانور پر سواری کرنا اس وقت جائز ہے جب سواری کا اور جانور موجود نہ ہواور آدمی تھک گیا ہو۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی ایک روایت میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اس پر اچھے طریقے سے سواری کر جب تواس پر (سوار ی کرنے)
پر مجبور ہوجائے حتی کہ تجھے سواری کا (اور)
جانور مل جائے۔ (صحيح مسلم، الحج، باب جواز ركوب البدنة المهداة لمن احتاج إليها، حديث: 1324)
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3104]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2803
چلتے چلتے تھک جانے والا شخص ہدی کے جانور پر سوار ہو سکتا ہے۔
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ہدی کا اونٹ لے جاتے دیکھا اور وہ تھک کر چور ہو چکا تھا آپ نے اس سے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ وہ کہنے لگا ہدی کا اونٹ ہے، آپ نے فرمایا: وار ہو جاؤ اگرچہ وہ ہدی کا اونٹ ہو۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2803]
اردو حاشہ:
اگر چلنے میں مشقت ہو تو قربانی کے جانور پر سوار ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ اگر سفر لمبا ہو تو یہ بھی مشقت ہی ایک صورت ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ بالکل چلنے سے عاجز ہو تب ہی سوار ہو۔ ضرورت کے وقت سوار ہو سکتا ہے، البتہ اگر الگ سواری موجود ہو تو قربانی کے اونٹ پر سوار نہیں ہونا چاہیے۔ احترام ضروری ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2803]

فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3883
جو کوئی نذر مانے پھر اس کی ادائیگی سے عاجز رہے اس شخص پر کیا واجب ہے؟
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ دو آدمیوں کے بیچ میں ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر چل رہا ہے، آپ نے فرمایا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: اس نے نذر مانی ہے کہ وہ بیت اللہ تک پیدل چل کر جائے گا، آپ نے فرمایا: اس طرح اپنی جان کو تکلیف دینے کی اللہ کو ضرورت نہیں، اس سے کہو کہ سوار ہو کر جائے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3883]
اردو حاشہ:
جو شخص اپنی نذر پوری کرنے سے عاجز آجائے تو اسے کفارہ ادا کرنا ہوگا۔ تفصیل کے لیے دیکھیے‘ روایت: 3845۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3883]

فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3885
قسم میں استثنا یعنی ان شاءاللہ کہنے کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ایسے شخص کے پاس سے گزر ہوا جو اپنے دو بیٹوں کے درمیان ان کے کندھوں کا سہارا لیے چل رہا تھا، آپ نے فرمایا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ عرض کیا گیا: اس نے کعبہ پیدل جانے کی نذر مانی ہے، آپ نے فرمایا: اس طرح اپنے آپ کو تکلیف دینے سے اللہ تعالیٰ اس کو کوئی ثواب نہیں دے گا، پھر آپ نے اسے سوار ہونے کا حکم دیا۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3885]
اردو حاشہ:
حکم دیا کیونکہ وہ چلنے سے عاجز تھا۔ جو چل سکے‘ وہ چلے عاجز ہوجائے تو سوار ہوجائے اور کفارہ دے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3885]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 911
ہدی کے اونٹ پر سوار ہونے کا بیان۔
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ہدی کے اونٹ ہانکتے دیکھا، تو اسے حکم دیا اس پر سوار ہو جاؤ، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ ہدی کا اونٹ ہے، پھر آپ نے اس سے تیسری یا چوتھی بار میں کہا: اس پر سوار ہو جاؤ، تمہارا برا ہو ۱؎ یا تمہاری ہلاکت ہو۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 911]
اردو حاشہ:
1؎:
یہ آپ نے تنبیہ اور ڈانٹ کے طور پر فرمایا کیونکہ سواری کی اجازت آپ اسے پہلے دے چکے تھے اور آپ کو یہ پہلے معلوم تھا کہ یہ ہدی ہے۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 911]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1865
1865. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے کو دیکھا جو اپنے دو بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا۔ آپ نے دریافت فرمایا: اسے کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔ آپ نے فرمایا: یہ اپنی جان کو تکلیف دے رہا ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہے۔ آپ نے اسے حکم دیا کہ وہ سوار ہو کر جائے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1865]
حدیث حاشیہ:
تو اس پر اس منت کا پورا کرنا وجب ہے یا نہیں حدیث سے یہ نکلتا ہے کہ ایسی نذر کا پورا کرنا واجب نہیں کیوں کہ حج سوار ہو کر کرنا پیدل کرنے سے افضل ہے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لیے سوار ہونے کا حکم دیا کہ اس کو پیدل چلنے کی طاقت نہ تھی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1865]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6701
6701. حضرت انس ؓ سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالٰی اس سے بے پروا ہے کہ یہ شخص اپنی جان کو عذاب میں ڈالے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان چل رہا تھا۔ فزاری نے حمید سے بیان کیا، انہوں نے ثابت سے، انہوں نے حضرت انس ؓ سے روایت کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6701]
حدیث حاشیہ:
ایسی ناجائز نذر ماننا جو حداعتدال سے باہر ہو اسے توڑ دینے کا حکم ہے اس شخص کے پیرفالج زدہ تھے اور اس نے حج کرنے کے لیے اپنے دو بچوں کے کندھے کے سہارے چل کرحج کرنے کی نذر مانی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاسے اس طرح چلنے سےمنع فرما دیا۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6701]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1690
1690. حضرت انس ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا وہ قربانی کا جانور ہانکے جارہا ہے۔ آپ نے فرمایا: تو اس پر سوار ہوجا۔ اس نے عرض کیا: یہ تو قربانی کااونٹ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’‘تو اس پر سواری کر۔ اس نے پھر عرض کیا: یہ تو قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ نے تیسری مرتبہ فرمایا: تو اس پر سوار ہوجا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1690]
حدیث حاشیہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بار بار فرمانے کا مقصد یہ ہے کہ قربانی کے اونٹ پر سوار ہونا اس کے شعائر اسلام ہونے کے منافی نہیں ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1690]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1690
1690. حضرت انس ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا وہ قربانی کا جانور ہانکے جارہا ہے۔ آپ نے فرمایا: تو اس پر سوار ہوجا۔ اس نے عرض کیا: یہ تو قربانی کااونٹ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’‘تو اس پر سواری کر۔ اس نے پھر عرض کیا: یہ تو قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ نے تیسری مرتبہ فرمایا: تو اس پر سوار ہوجا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1690]
حدیث حاشیہ:
:
(1)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ قربانی کے جانور پر سواری کرنا جائز ہے، خواہ وہ قربانی فرض ہو یا نفل کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے مالک سے اس قسم کی تفصیل دریافت نہیں کی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ فرض یا نفل قربانی کا ایک ہی حکم ہے۔
حضرت علی ؓ سے سوال ہوا کہ قربانی کے جانور پر سواری کرنا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا:
اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پیدل چلنے والے لوگوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں قربانی کے جانوروں پر سوار ہونے کا حکم دیتے۔
اس معاملے میں ضرورت کو پیش نظر ضرور رکھنا چاہیے اور جب ضرورت ختم ہو جائے تو انہیں سواری کے لیے استعمال نہ کیا جائے جیسا کہ صحیح مسلم کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
قربانی کے جانور پر اچھے انداز میں سواری کی جائے جبکہ تجھے اس کی ضرورت ہو یہاں تک کہ دوسری سواری مل جائے۔
(صحیح مسلم، الحج، حدیث: 3214(1324)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اگر اور سواری دستیاب ہو تو قربانی کے جانور کو آزاد چھوڑ دیا جائے، چنانچہ امام بیہقی ؒ نے ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے:
(يركب إذا اضطر ركوبا غير قادح)
جب سواری کی ضرورت ہو تو قربانی کے جانور پر سواری کی جا سکتی ہے۔
لیکن ان جانوروں کو بطور اجرت سواری کے لیے نہ دیا جائے۔
(فتح الباري: 679/3)
(2)
دراصل دور جاہلیت میں لوگ کچھ جانوروں کو مذہبی نذرونیاز کے طور پر چھوڑ دیتے تھے۔
ان پر سواری کرنا ان کے ہاں معیوب تھا۔
قربانی کے جانوروں کے متعلق بھی یہی تصور تھا۔
اسلام نے اسے غلط قرار دیا کیونکہ قربانی کے جانور ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انہیں بالکل معطل کر دیا جائے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اصرار کے ساتھ بار بار حکم دیا کہ اس پر سواری کرو تاکہ راستے میں تھکاوٹ سے محفوظ رہو۔
اسلام دین فطرت ہے اور اس نے قدم قدم پر انسانی ضروریات کو ملحوظ رکھا ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1690]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1865
1865. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے کو دیکھا جو اپنے دو بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا۔ آپ نے دریافت فرمایا: اسے کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔ آپ نے فرمایا: یہ اپنی جان کو تکلیف دے رہا ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہے۔ آپ نے اسے حکم دیا کہ وہ سوار ہو کر جائے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1865]
حدیث حاشیہ:
(1)
بعض شارحین نے اس بوڑھے کا نام ابو اسرائیل بتایا ہے لیکن یہ صحیح نہیں کیونکہ ابو اسرائیل نے پیدل چلنے کی نذر نہیں مانی تھی بلکہ اس کی منت یہ تھی کہ سائے کے لیے کوئی چیز استعمال نہیں کرے گا، کسی سے گفتگو نہیں کرے گا اور روزہ رکھے گا۔
وہ جمعہ کے دن دھوپ میں کھڑا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق دریافت فرمایا۔
مذکورہ حدیث میں ایک دوسرا واقعہ بیان ہوا ہے۔
(2)
علماء کا اس میں اختلاف ہے کہ پیدل حج کرنا افضل ہے یا سوار ہو کر جانا زیادہ فضیلت کا باعث ہے؟ اگر سوار ہو کر حج کرنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے تو مذکورہ منت میں ترک افضل کا التزام ہے اور اگر پیدل حج کرنا افضل ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے عجز کے باعث سوار ہونے کا حکم دیا۔
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بوڑھے کو منت پوری کرنے کا حکم نہیں دیا۔
(فتح الباري: 103/4)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1865]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6701
6701. حضرت انس ؓ سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالٰی اس سے بے پروا ہے کہ یہ شخص اپنی جان کو عذاب میں ڈالے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان چل رہا تھا۔ فزاری نے حمید سے بیان کیا، انہوں نے ثابت سے، انہوں نے حضرت انس ؓ سے روایت کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6701]
حدیث حاشیہ:
(1)
مذکورہ روایت پہلے تفصیل سے بیان ہو چکی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو اپنے دونوں بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا تو آپ نے دریافت فرمایا:
اسے کیا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی:
اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی تھی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اس نے خواہ مخواہ خود کو اذیت میں ڈال رکھا ہے۔
اس کی اذیت رسانی سے اللہ تعالیٰ بے پروا ہے۔
پھر آپ نے اسے سوار ہونے کا حکم دیا۔
(صحیح البخاري، الحج، حدیث: 1865) (2)
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص پیدل نہیں چل سکتا تھا۔
شاید اس کے پاؤں فالج زدہ تھے۔
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قسم کی نذر پوری کرنے سے منع فرمایا جس میں خود کو تکلیف میں ڈالنا مقصود ہو۔
واللہ أعلم
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6701]

Sunan Ibn Majah Hadith 3104 in Urdu