🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. باب : أكل الثمار
باب: پھل اور میوہ کھانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3368
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ , حَدَّثَنَا أَبِي , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرْقٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ , قَالَ: أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنَبٌ مِنْ الطَّائِفِ فَدَعَانِي , فَقَالَ:" خُذْ هَذَا الْعُنْقُودَ , فَأَبْلِغْهُ أُمَّكَ" , فَأَكَلْتُهُ قَبْلَ أَنْ أُبْلِغَهُ إِيَّاهَا , فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ لَيَالٍ , قَالَ لِي:" مَا فَعَلَ الْعُنْقُودُ؟ هَلْ أَبْلَغْتَهُ أُمَّكَ؟" , قُلْتُ: لَا , فَسَمَّانِي غُدَرَ.
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس طائف سے انگور ہدیہ میں آئے، آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا: یہ خوشہ لو اور اپنی ماں کو پہنچا دو، میں نے وہ خوشہ ماں تک پہنچانے سے پہلے ہی کھا لیا، جب چند روز ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: خوشے کا کیا ہوا؟ کیا تم نے اسے اپنی ماں کو دیا؟ میں نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام (محبت و مزاح سے) دغا باز رکھ دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3368]
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں طائف کے انگور ہدیہ کے طور پر پیش کیے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: یہ خوشہ اپنی والدہ کے پاس لے جاؤ۔ میں نے والدہ کے پاس پہنچانے سے پہلے خود ہی کھا لیا۔ پھر کئی راتوں کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اس خوشے کا کیا بنا؟ کیا وہ اپنی والدہ کو پہنچا دیا تھا؟ میں نے کہا: نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام دھوکے باز رکھ دیا (مجھے دھوکے باز فرمایا)۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3368]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11633، ومصباح الزجاجة: 1166) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کی سند میں عبدالرحمن بن عرق مقبول راوی ہیں، جن کا کوئی متابع نہیں اس لئے وہ لین الحدیث ہیں، اور اس کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبد الرحمٰن بن عرق:مجهول (التحرير: 3951) لم يوثقه غير ابن حبان
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 498
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥النعمان بن بشير الأنصاري، أبو عبد اللهصحابي صغير
👤←👥عبد الرحمن بن عرق اليحصبي
Newعبد الرحمن بن عرق اليحصبي ← النعمان بن بشير الأنصاري
مجهول الحال
👤←👥محمد بن عبد الرحمن اليحصبي، أبو الوليد
Newمحمد بن عبد الرحمن اليحصبي ← عبد الرحمن بن عرق اليحصبي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عثمان بن كثير القرشي، أبو عمرو
Newعثمان بن كثير القرشي ← محمد بن عبد الرحمن اليحصبي
ثقة
👤←👥عمرو بن عثمان القرشي، أبو حفص
Newعمرو بن عثمان القرشي ← عثمان بن كثير القرشي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
3368
خذ هذا العنقود فأبلغه أمك فأكلته قبل أن أبلغه إياها فلما كان بعد ليال قال لي ما فعل العنقود هل أبلغته أمك قلت لا فسماني غدر
Sunan Ibn Majah Hadith 3368 in Urdu