پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. باب : الذباب يقع في الإناء
باب: برتن میں مکھی گر جائے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 3504
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" فِي أَحَدِ جَنَاحَيِ الذُّبَابِ سُمٌّ , وَفِي الْآخَرِ شِفَاءٌ , فَإِذَا وَقَعَ فِي الطَّعَامِ فَامْقُلُوهُ فِيهِ , فَإِنَّهُ يُقَدِّمُ السُّمَّ , وَيُؤَخِّرُ الشِّفَاءَ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکھی کے ایک پر میں زہر اور دوسرے میں شفاء ہے، اگر وہ کھانے میں گر جائے تو اسے اس میں پوری طرح ڈبو دو، اس لیے کہ وہ زہر والا پر آگے رکھتی ہے (اور وہی کھانے میں ڈالتی ہے) اور شفاء والا پیچھے رکھتی ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3504]
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکھی کے ایک پر میں زہر اور دوسرے میں شفا ہے۔ جب وہ کھانے (یا پینے) میں گر پڑے تو اسے اس میں ڈبو دو، (پھر نکال کر پھینک دو) کیونکہ وہ زہر (والا پر) آگے اور شفا (والا پر) پیچھے رکھتی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3504]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الفرع والعتیرة 10 (4267)، (تحفة الأشراف: 4426، ومصباح الزجاجة: 1222)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/24، 67) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
3504
| في أحد جناحي الذباب سم وفي الآخر شفاء فإذا وقع في الطعام فامقلوه فيه فإنه يقدم السم ويؤخر الشفاء |
سنن النسائى الصغرى |
4267
| إذا وقع الذباب في إناء أحدكم فليمقله |
Sunan Ibn Majah Hadith 3504 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو سعيد الخدري