سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب : ذيل المرأة كم يكون
باب: عورت کے کپڑے کا دامن (نچلا حصہ) کتنا لمبا ہو؟
حدیث نمبر: 3583
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَفَّانُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ , حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ , عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّ ّالنَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ فِي ذُيُولِ النِّسَاءِ:" شِبْرًا" , فَقَالَتْ: عَائِشَةُ: إِذًا تَخْرُجَ سُوقُهُنَّ , قَالَ:" فَذِرَاعٌ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے دامن کے سلسلے میں فرمایا: ”ایک بالشت کا ہو“ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ اتنے میں تو پنڈلی کھل جائے گی؟ فرمایا: ”تو پھر ایک ہاتھ ہو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3583]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کے دامن کے بارے میں فرمایا: ”ایک بالشت۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”تب تو ان کی پنڈلیاں ظاہر ہو جائیں گی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب ایک ہاتھ (کافی ہے)۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3583]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17808، ومصباح الزجاجة: 1252)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/75، 123) (صحیح)» (سند میں ابو المہزم متروک ہے، لیکن حدیث نمبر (3581) میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے شاہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
انظر الحديث السابق (3582)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 506
إسناده ضعيف جدًا
انظر الحديث السابق (3582)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 506
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
3583
| شبرا فقالت عائشة إذا تخرج سوقهن قال فذراع |
Sunan Ibn Majah Hadith 3583 in Urdu
أبو هريرة الدوسي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق