علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. باب : الصور في البيت
باب: گھر میں تصاویر رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3652
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ , حَدَّثَنَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ , حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ , أَنَّ زَوْجَهَا فِي بَعْضِ الْمَغَازِي ," فَاسْتَأْذَنَتْهُ أَنْ تُصَوِّرَ فِي بَيْتِهَا نَخْلَ , فَمَنَعَهَا أَوْ نَهَاهَا".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر آپ کو بتایا کہ اس کا شوہر کسی جنگ میں گیا ہوا ہے، اور اپنے گھر میں کھجور کے درخت کی تصویر بنانے کی اجازت طلب کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع فرما دیا یا روک دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3652]
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ ”ان کا شوہر جہاد میں گیا ہوا ہے“، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی کہ ”وہ گھر میں کھجور کے درخت کی تصویر بنوالے“، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ”منع فرما دیا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3652]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4873) (ضعیف)» (سند میں عفیر بن معدان ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عفير بن معدان:ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 508
إسناده ضعيف
عفير بن معدان:ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 508
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
3652
| استأذنته أن تصور في بيتها نخل فمنعها أو نهاها |
Sunan Ibn Majah Hadith 3652 in Urdu
سليم بن عامر الكلاعي ← صدي بن عجلان الباهلي