🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ : مَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ
باب: (امت محمدیہ میں) ہونے والے فتنوں کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3954
حَدَّثَنَا رَاشِدُ بْنُ سَعِيدٍ الرَّمْلِيُّ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي السَّائِبِ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ , عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَتَكُونُ فِتَنٌ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا , إِلَّا مَنْ أَحْيَاهُ اللَّهُ بِالْعِلْمِ".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب کئی فتنے ظاہر ہوں گے، جن میں آدمی صبح کو مومن ہو گا، اور شام کو کافر ہو جائے گا مگر جسے اللہ تعالیٰ علم کے ذریعہ زندہ رکھے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3954]
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(مستقبل میں) ایسے فتنے برپا ہوں گے جن میں آدمی صبح کو مومن ہو گا تو شام کو کافر ہو جائے گا (اور شام کو مومن ہو گا تو صبح کو کافر ہو جائے گا)، مگر جسے اللہ علم کے ذریعے سے زندہ رکھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3954]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4916، ومصباح الزجاجة: 1389)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/المقدمة 32 (350) (ضعیف جداً)» ‏‏‏‏ (سند میں علی بن یزید منکر الحدیث اور متروک ہے، علم کے جملہ کے بغیر اصل متن صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 3696)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا وهو صحيح دون جملة العلم
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
علي بن يزيد: ضعيف
وأصل الحديث صحيح بالشواهد دون قوله: ’’ إلا من أحياه اﷲ بالعلم‘‘
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 517


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو أمامة الباهليصحابي مشهور
👤←👥القاسم بن عبد الرحمن الدمشقي
Newالقاسم بن عبد الرحمن الدمشقي ← أبو أمامة الباهلي
صدوق يغرب كثيرا
👤←👥علي بن يزيد الألهاني
Newعلي بن يزيد الألهاني ← القاسم بن عبد الرحمن الدمشقي
ضعيف
👤←👥الوليد بن سليمان بن أبي السائب
Newالوليد بن سليمان بن أبي السائب ← علي بن يزيد الألهاني
ثقة
👤←👥الوليد بن مسلم القرشي
Newالوليد بن مسلم القرشي ← الوليد بن سليمان بن أبي السائب
ثقة ، لكنه كثير التدليس والتسوية
👤←👥راشد بن سعيد الرملي
Newراشد بن سعيد الرملي ← الوليد بن مسلم القرشي
صدوق
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
3954
ستكون فتن يصبح الرجل فيها مؤمنا ويمسي كافرا إلا من أحياه الله بالعلم
سنن الدارمي
349
ستكون فتن يصبح الرجل فيها مؤمنا ويمسي كافرا إلا من أحياه الله بالعلم
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3954 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3954
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ روایت آخری جملے (إِلَّا مَنْ أَحْياَءَ اللهُ بِالعِلم)
مگر جسےا للہ علم کے ذریعے زندہ رکھے کے سوا باقی صحیح ہے نیز اس حدیث کی بابت دیگر محققین کی یہی رائے معلوم ہوتی ہے۔ دیکھیے: (ضعيف سنن ابن ماجة للألباني، رقم: 790 طبع مكتبة المعارف، الرياض)
بنابریں مذکورہ روایت آخری جملے کے سوا صحیح ہے۔
واللہ اعلم۔

(2)
مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کی خبر دینا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی دلیل ہے۔

(3)
فتنوں کے بارے میں خبردار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمان ان حالات میں اپنے ایمان کو محفوظ رکھنے کا زیادہ خیال رکھیں۔

(4)
بعض گناہ ایسے ہوتے ہیں کہ انسان انھیں معمولی سمجھتا ہے حالانکہ وہ اسلام سے خارج کردینے والے ہوتے ہیں اس لیے کسی بھی گناہ کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3954]

Sunan Ibn Majah Hadith 3954 in Urdu