سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً
باب: ایک ایک بار اعضائے وضو دھونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 410
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِي صَفِيَّةَ الثُّمَالِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، قُلْتُ لَهُ: حَدَّثْتَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً، قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَثَلَاثًا ثَلَاثًا، قَالَ: نَعَمْ".
ثابت بن ابوصفیہ ثمالی کہتے ہیں کہ میں نے ابوجعفر سے پوچھا: کیا آپ کو جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو میں اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا، کہا: ہاں، میں نے کہا: اور دو دو بار اور تین تین بار؟ کہا: ہاں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 410]
حضرت ثابت بن ابی صفیہ ثمالی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے ابو جعفر سے پوچھا: ”کیا آپ کو حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک بار (اعضا دھو کر) وضو کیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں“، میں نے کہا: ”اور (یہ حدیث بھی کہ) دو دو بار اور تین تین بار (اعضاء دھو کر وضو کیا؟)“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 410]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطہارة 35 (45)، (تحفة الأشراف: 2592) (ضعیف)» (سند میں ثابت بن ابی صفیہ ضعیف اور رافضی ہے اس لئے یہ ضعیف ہے، اور شریک القاضی سیٔ الحفظ، لیکن اصل متن شواہد کی بناء پر ثابت ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: 422)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (45۔46)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 392
إسناده ضعيف
ترمذي (45۔46)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 392
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
45
| توضأ مرة مرة ومرتين مرتين وثلاثا ثلاثا |
سنن ابن ماجه |
410
| توضأ مرة مرة قال نعم قلت ومرتين مرتين وثلاثا ثلاثا قال نعم |
Sunan Ibn Majah Hadith 410 in Urdu
محمد الباقر ← جابر بن عبد الله الأنصاري