علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. باب : ذكر الحوض
باب: حوض کوثر کا بیان۔
حدیث نمبر: 4301
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ , حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا , حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" إِنَّ لِي حَوْضًا مَا بَيْنَ الْكَعْبَةِ , وَبَيْتِ الْمَقْدِسِ , أَبْيَضَ مِثْلَ اللَّبَنِ , آنِيَتُهُ عَدَدُ النُّجُومِ , وَإِنِّي لَأَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا ایک حوض ہے، کعبہ سے لے کر بیت المقدس تک، دودھ جیسا سفید ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد میں ہیں، اور قیامت کے دن میرے پیروکار اور متبعین تمام انبیاء کے پیروکاروں اور متبعین سے زیادہ ہوں گے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4301]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا ایک حوض ہے، جو کعبہ اور بیت المقدس کے درمیان (کی مسافت کے برابر وسیع) ہے، (اس کا پانی) دودھ کی طرح سفید ہے، اس کے برتن ستاروں کی تعداد کی طرح (بے شمار) ہیں اور قیامت کے دن میرے متبعین (امتی) سب نبیوں علیہم السلام کے متبعین سے زیادہ ہوں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4301]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4199، ومصباح الزجاجة: 1541) (صحیح)» (سند میں عطیہ العوفی ضعیف ہیں، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 3949، تراجع الألبانی: رقم: 489)
قال الشيخ الألباني: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد | صحابي | |
👤←👥عطية بن سعد العوفي، أبو الحسن عطية بن سعد العوفي ← أبو سعيد الخدري | ضعيف الحديث | |
👤←👥زكريا بن أبي زائدة الوادعي، أبو يحيى زكريا بن أبي زائدة الوادعي ← عطية بن سعد العوفي | ثقة | |
👤←👥محمد بن بشر العبدي، أبو عبد الله محمد بن بشر العبدي ← زكريا بن أبي زائدة الوادعي | ثقة حافظ | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← محمد بن بشر العبدي | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
4301
| لي حوضا ما بين الكعبة وبيت المقدس أبيض مثل اللبن آنيته عدد النجوم أكثر الأنبياء تبعا يوم القيامة |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4301 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4301
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حوض کوثر میدان حشر میں ایک حوض ھوگا۔
جس سے نبیّ اپنے امتیوں کو پانی پلا ئیں گے۔
اس کی وسعت اس حدیث میں کعبہ سے بیت المقد س بیان کی گئی ھے۔
دوسری حدیث میں یمن کے شہر عدن سے فلسطین کے شہر ایلہ {موجودہ بندرگاہ ایلات} تک کے برابر یا مدینہ منورہ سے سعودی عرب کے جنوب مشرق مین واقع عمان تک یا مدینہ منورہ سے یمن کے شہر صنعاء تک ذ کر کی گئی ھے۔
{سنن ابن ماجة، حدیث 4303 تا۔ 4304 اس سے اس کے طول و عرض کی تحدید مقصود نہیں ھے۔
بلکہ اس کی وسعت کا ایک سادہ سا تصور پیش کرنا مقصد ھے۔
(2)
حوض کوثر میدان حشر میں ھوگا لیکن اس میں پانی جنت سے آئیگا۔
نبی نے جنت میں نہر کوثر ملاحظہ فرمائی تھی۔
{صحیح بخاري، التفسیر، باب، سورۃ ﴿إِنَّا اَعْطَیْنٰكَ الْکَوْثَر﴾ حدیث؛4964)

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4301]
Sunan Ibn Majah Hadith 4301 in Urdu
عطية بن سعد العوفي ← أبو سعيد الخدري