🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ مَقْتَلِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10112
وَعَنْ وَحْشِيٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" وَحْشِيٌّ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" قَتَلَتْ حَمْزَةَ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَكْرَمَهُ بِيَدِي وَلَمْ يُهِنِّي بِيَدِهِ، قَالَتْ لَهُ قُرَيْشٌ: أَتُحِبُّهُ وَهُوَ قَاتِلُ حَمْزَةَ؟ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَاسْتَغْفِرْ لِي، فَتَفَلَ فِي الْأَرْضِ ثَلَاثَةً، وَدَفَعَ فِي صَدْرِي ثَلَاثَةً، وَقَالَ:" وَحْشِيٌّ، اخْرُجْ فَقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَا قَاتَلْتَ لِتَصُدَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ أَتَمُّ مِنْ هَذِهِ فِي مَنَاقِبِ وَحْشِيٍّ.
سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم وحشی ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! آپ نے دریافت کیا: تم نے حمزہ کو قتل کیا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! ہر طرح کی حمد، اُس اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے میرے ذریعے انہیں (شہادت کی موت کی شکل میں) عزت عطا کی، اور اُن کے ذریعے مجھے (کفر کے عالم میں مارے جانے کی) رسوائی کا شکار نہیں کیا۔ قریش نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ اسے پسند کریں گے؟ جبکہ یہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا قاتل ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر تین مرتبہ تھوکا اور پھر میرے سینے پر ہاتھ مار کر تین مرتبہ پرے کیا اور ارشاد فرمایا: اے وحشی جاؤ! اور اللہ کی راہ میں جنگ کرو! جس طرح تم نے پہلے اس لئے لڑائی کی تھی، تاکہ اللہ کی راہ سے روک دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کا ایک اور طریق ہے، جو اس سے زیادہ مکمل ہے، وہ سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10112]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1821) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 10112 in Urdu