🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1124
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ قَامَ إِلَى وُضُوئِهِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ، ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ نَزَلَتْ كُلُّ خَطِيئَةٍ مِنْ كَفَّيْهِ مَعَ أَوَّلِ قَطْرَةٍ، فَإِذَا مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ نَزَلَتْ كُلُّ خَطِيئَةٍ مِنْ لِسَانِهِ وَشَفَتَيْهِ مَعَ أَوَّلِ قَطْرَةٍ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ نَزَلَتْ كُلُّ خَطِيئَةٍ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهُ مَعَ أَوَّلِ قَطْرَةٍ، فَإِذَا غَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمَرْفِقَيْنِ وَرَجِلْيَهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ سَلِمَ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ كَهَيْأَتِهِ يَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ". قَالَ:" فَإِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ اللَّهُ دَرَجَتَهُ، وَإِنْ قَعَدَ قَعَدَ سَالِمًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ عَنْ شَهْرٍ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِمَا، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُمَا ثِقَتَانِ، وَلَا يَقْدَحُ الْكَلَامُ فِيهِمَا.
شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص وضو کرنے کے لیے اٹھتا ہے اور وہ نماز ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، پھر وہ اپنی ہتھیلیاں دھوتا ہے، تو پہلے قطرے کے ساتھ اس کی ہتھیلیوں میں سے ہر گناہ (نازل ہو جاتا، یعنی) نکل جاتا ہے، جب وہ کلی کرتا ہے اور ناک میں پانی ڈالتا ہے اور ناک صاف کرتا ہے، تو پہلے قطرے کے ساتھ اُس کی زبان اور ہونٹوں سے ہر گناہ نکل جاتا ہے، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو پہلے قطرے کے ساتھ اس کی سماعت اور بصارت سے ہر گناہ نکل جاتا ہے، جب وہ کہنیوں تک اپنے دونوں بازو اور ٹخنوں تک، اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے تو وہ ہر گناہ سے یوں پاک ہو جاتا ہے، جیسے اُس دن تھا، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا، پھر جب وہ نماز ادا کرنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے درجے کو بلند کرتا ہے، اور اگر وہ بیٹھا رہتا ہے (یعنی اگر وہ نماز ادا نہیں بھی کرتا) تو وہ ایسی حالت میں بیٹھا ہوتا ہے، کہ وہ سالم (یعنی گناہوں سے پاک) ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عبدالحمید بن بہرام نے شہر سے نقل کیا ہے، اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، صحیح یہ ہے کہ یہ دونوں ثقہ ہیں، اور ان دونوں کے بارے میں کیا جانے والا کلام، قدح کا باعث نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21764»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں اور ان پر کی گئی جرح مؤثر نہیں ہے۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1124 in Urdu