الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
حدیث نمبر: 120
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَئِتَّلِجُ؟ فَقَالَ: - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِخَادِمِهِ:" اخْرُجِي إِلَيْهِ، فَإِنَّهُ لَا يُحْسِنُ الِاسْتِئْذَانَ، فَقُولِي لَهُ: فَلْيَقُلْ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟" قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، أَأَدْخُلُ؟ قَالَ: فَأَذِنَ، - أَوْ قَالَ: فَدَخَلْتُ - فَقُلْتُ: بِمَا أَتَيْتَنَا؟ قَالَ:" لَمْ آتِكُمْ إِلَّا بِخَيْرٍ، أَتَيْتُكُمْ أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ - قَالَ شُعْبَةُ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ - وَأَنْ تَدَعُوا اللَّاتَ وَالْعُزَّى، وَأَنْ تُصَلُّوا بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ، وَأَنْ تَصُومُوا مِنَ السَّنَةِ شَهْرًا، وَأَنْ تَحُجُّوا الْبَيْتَ، وَأَنْ تَأْخُذُوا مِنْ أَمْوَالِ أَغْنِيَائِكُمْ فَتَرُدُّوهَا عَلَى فُقَرَائِكُمْ". قَالَ: فَقَالَ: هَلْ بَقِيَ مِنَ الْغَيْبِ شَيْءٌ لَا تَعْلَمُهُ؟ قَالَ:" قَدْ عَلِمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - خَيْرًا كَثِيرًا، وَإِنَّ مِنَ الْغَيْبِ مَا لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْخَمْسَ: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ، وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ، وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا، وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ، إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ".
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ.
وَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ أَئِمَّةٌ.
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ.
وَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ أَئِمَّةٌ.
بنو عامر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگتے ہوئے، عرض کی: کیا میں اندر آ جاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز سے فرمایا: تم باہر اس کے پاس جاؤ، اسے صحیح طریقے سے اجازت لینا نہیں آتا، تم اس سے کہو: کہ وہ یہ کہے: السلام علیکم کیا میں اندر آ جاؤں؟ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سن لیا، تو میں نے کہا: السلام علیکم کیا میں اندر آ جاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی، تو میں اندر آ گیا، میں نے عرض کی: آپ ہمارے پاس کیا پیغام لے کر آئے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم لوگوں کے پاس صرف بھلائی لے کر آیا ہوں، میں تمہارے پاس (یہ احکام) لے کر آیا ہوں کہ تم لوگ صرف، اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، (یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور تم لوگ لات اور عزیٰ کو چھوڑ دو، اور تم لوگ رات اور دن میں پانچ نمازیں ادا کرو، اور تم سال میں ایک ماہ روزے رکھو، اور تم لوگ بیت اللہ کا حج کرو، اور اپنے خوشحال لوگوں سے مال (یعنی زکوٰۃ) لے کر اپنے غریب لوگوں کی طرف لوٹا دو، راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے دریافت کیا: کیا غیب میں سے کوئی ایسی چیز باقی رہ گئی ہے، جس کا آپ کو علم نہ ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی بہت سی بھلائی کا علم رکھتا ہے، اور غیب میں سے کچھ امور ایسے ہیں، جن کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، اُن میں پانچ چیزیں یہ ہیں: (جن کا ذکر قرآن میں ہے:) ”بے شک قیامت کا علم اللہ تعالی ہی کے پاس ہے، اور وہ بارش نازل کرتا ہے اور وہ رحموں میں جو کچھ ہے، اس کے بارے میں علم رکھتا ہے، کوئی یہ نہیں جانتا کہ کل وہ کیا کمائے گا، اور کوئی یہ نہیں جانتا کہ وہ کون سی سرزمین پر مرے گا، بے شک اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا، خبر رکھنے والا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا کچھ حصہ امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے تمام رجال ثقہ اور ائمہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 120]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا کچھ حصہ امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے تمام رجال ثقہ اور ائمہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 120]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 368/5369 اورده المؤلف فى زوائد المسند 34»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
Majma al-Zawa'id Hadith 120 in Urdu