🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 121
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ قَيْسٍ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ الْمُنْتَفِقِ قَالَ: وُصِفَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَطَلَبْتُهُ بِمَكَّةَ، فَقِيلَ لِي: هُوَ بِمِنًى، فَطَلَبْتُهُ بِمِنًى، فَقِيلَ لِي: هُوَ بِعَرَفَاتٍ، فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ، فَزَاحَمْتُ عَلَيْهِ حَتَّى خَلَصْتُ إِلَيْهِ. قَالَ: فَأَخَذْتُ بِخِطَامِ رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ قَالَ: بِزِمَامِهَا. قَالَ: هَكَذَا حَدَّثَ مُحَمَّدٌ - حَتَّى اخْتَلَفَتْ أَعْنَاقُ رَاحِلَتَيْنَا. قَالَ: فَمَا قَرَّعَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ قَالَ: مَا غَيَّرَ عَلَيَّ، هَكَذَا حَدَّثَ مُحَمَّدٌ - قَالَ: قُلْتُ: ثِنَتَانِ أَسْأَلُكَ عَنْهُمَا: مَا يُنْجِينِي مِنَ النَّارِ؟ وَمَا يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ؟ قَالَ: فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ نَكَسَ رَأْسَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ بِوَجْهِهِ. قَالَ:" إِنْ كُنْتَ أَوْجَزْتَ فِي الْمَسْأَلَةِ، لَقَدْ أَعْظَمْتَ وَأَطْوَلْتَ، فَاعْقِلْ عَنِّي إِذًا: اعْبُدِ اللَّهَ، لَا تُشْرِكْ بِهِ شَيْئًا، وَأَقِمِ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ، وَأَدِّ الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ، وَصُمْ رَمَضَانَ، وَمَا تُحِبُّ أَنْ يَفْعَلَهُ النَّاسُ بِكَ فَافْعَلْهُ بِهِمْ، وَمَا تَكْرَهُ أَنْ تَأْتِيَ إِلَيْكَ النَّاسُ فَذَرِ النَّاسَ مِنْهُ"، ثُمَّ قَالَ:" خَلِّ سَبِيلَ الرَّاحِلَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي عَقِيلٍ الْيَشْكُرِيُّ، وَلَمْ أَرَ أَحَدًا رَوَى عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ.
قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی، جن کا نام ابن منتفق ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میرے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کیا گیا، میں نے مکہ میں آپ کو تلاش کیا، تو مجھے بتایا گیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں ہیں، میں نے منیٰ میں آپ کو تلاش کیا، تو مجھے بتایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات میں ہیں، جب میں آپ کے پاس پہنچا، تو ہجوم میں سے گزرتا ہوا، آپ کے پاس آیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی لگام پکڑ لی، یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، یہاں تک کہ ہماری سواریوں کی گردنیں، ایک دوسرے سے مل گئیں، لیکن نہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ڈانٹا، اور نہ ہی پرے کیا، میں نے عرض کی: میں آپ سے دو چیزوں کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں، کیا چیز مجھے جہنم سے نجات دلوا سکتی ہے؟ اور کیا چیز مجھے جنت میں داخل کروا سکتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف دیکھا، پھر اپنا سر جھکایا، پھر میری طرف رُخ کیا اور ارشاد فرمایا: تم نے مختصر سوال کیا ہے، لیکن یہ بڑا (اہم) اور طویل (سوال) ہے، تم میری یہ بات یاد رکھنا! تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو! کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ، فرض نماز ادا کرو، فرض زکوۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو، جس چیز کے بارے میں تم یہ پسند کرتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ اُس طرح کا سلوک کریں، تو تم بھی اُن کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کرو، اور جس چیز کے بارے میں تمہیں یہ ناپسند ہو، کہ لوگ تمہارے ساتھ ایسا کریں، تو تم بھی لوگوں کے ساتھ ویسا نہ کرنا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: سواری کا راستہ چھوڑ دو!۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابوعقیل۔ یشکری ہے، میں نے اُس کے بیٹے مغیرہ بن عبداللہ کے علاوہ، اور کسی کو اس سے روایت نقل کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 383/6 اورده المؤلف فى زوائد المسند 35»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 121 in Urdu