🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12065
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ عَلِيٍّ قَالَ: فَكَانَ إِذَا شَهِدَ مَشْهَدًا أَوْ رَقِيَ عَلَى أَكَمَةٍ أَوْ هَبَطَ وَادِيًا قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَقُلْتُ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي يَشْكُرَ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ حَتَّى نَسْأَلَهُ عَنْ قَوْلِهِ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ؟ فَانْطَلَقْنَا إِلَيْهِ، فَقُلْنَا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، رَأَيْنَاكَ إِذَا شَهِدْتَ مَشْهَدًا، أَوْ هَبَطْتَ وَادِيًا، أَوْ أَشْرَفْتَ عَلَى أَكَمَةٍ قُلْتَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَهَلْ عَهِدَ إِلَيْكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا فِي ذَلِكَ؟ قَالَ: فَأَعْرَضَ عَنَّا، وَأَلْحَحْنَا عَلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ: وَاللَّهِ مَا عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهْدًا إِلَّا شَيْئًا عَهِدَهُ إِلَى النَّاسِ، وَلَكِنَّ النَّاسَ وَقَعُوا فِي عُثْمَانَ فَقَتَلُوهُ، فَكَانَ غَيْرِي فِيهِ أَسْوَأَ حَالًا أَوْ فِعْلًا مِنِّي، ثُمَّ إِنِّي رَأَيْتُ أَنِّي أَحَقُّهُمْ بِهَذَا الْأَمْرِ، فَوَثَبْتُ عَلَيْهِ، فَاللَّهُ أَعْلَمُ أَصَبْنَا أَمْ أَخْطَأْنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ.
قیس بن عباد بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، وہ جب بھی کسی جنگ میں حصہ لیتے تھے، یا جب کسی ٹیلے پر چڑھتے تھے، یا کسی نشیبی علاقے میں اُتر رہے ہوتے تھے، تو یہ کہا: کرتے تھے: سبحان اللہ! اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے بنو یشکر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے کہا: تم ہمارے ساتھ امیرالمؤمنین کے پاس چلو! تاکہ ہم ان سے ان کے اس جملے کے بارے میں دریافت کریں کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، راوی کہتے ہیں: ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ہم نے کہا: اے امیرالمؤمنین! ہم نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب آپ جنگ میں حصہ لیتے ہیں، یا جب کسی نشیبی جگہ پر اتر رہے ہوتے ہیں، یا جب کسی ٹیلے پر چڑھ رہے ہوتے ہیں، تو آپ یہ فرماتے ہیں: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے، تو کیا اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کوئی خصوصی تلقین کی ہے؟ راوی کہتے ہیں: انہوں نے ہم سے منہ پھیر لیا، ہم نے ان کی خدمت میں اہتمام سے گزارش کی، جب انہوں نے یہ چیز ملاحظہ فرمائی، تو یہ ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کوئی خصوصی تلقین نہیں کی، وہی امور ہیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو تلقین کیے تھے، لیکن جب لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف ہوئے اور انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا، تو میرے علاوہ دوسرے لوگ حالت کے اعتبار سے اور طرز عمل کے اعتبار سے زیادہ برے تھے، پھر میں نے یہ بات دیکھی کہ حکومت کا، میں ان سب سے زیادہ حق دار ہوں، تو میں نے حکومت کو اختیار کر لیا، اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ میں نے ٹھیک کیا یا غلط کیا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے وہ خراب حافظے مالک ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12065]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1206)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 12065 in Urdu