🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ مِنْهُ ثَانٍ .
اس مضمون سے متعلق دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 122
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ - أَوْ عَنْ عَمِّهِ - قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَرَفَةَ، وَأَخَذْتُ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ أَوْ خِطَامِهَا، فَدَفَعْتُ عَنْهُ. فَقَالَ:" دَعُوهُ، فَأَرَبٌ مَا جَاءَ بِهِ". قُلْتُ: نَبِّئْنِي بِعَمَلٍ يُقَرِّبُنِي مِنَ الْجَنَّةِ وَيُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ. قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، ثُمَّ قَالَ:" لَئِنْ كُنْتَ أَوْجَزْتَ لَقَدْ أَعْظَمْتَ وَأَطْوَلْتَ: تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَحُجُّ الْبَيْتَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَتَأْتِي إِلَى النَّاسِ مَا تُحِبُّ أَنْ يَأْتُوهُ إِلَيْكَ، وَمَا كَرِهْتَ لِنَفْسِكَ فَدَعِ النَّاسَ مِنْهُ. خَلِّ زِمَامَ النَّاقَةِ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالٍ، بَعْضُهَا ثِقَاتٌ، عَلَى ضَعْفٍ فِي يَحْيَى بْنِ عِيسَى كَثِيرٍ.
مغیرہ بن سعد، اپنے والد، یا شاید اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرفہ میں حاضر ہوا، میں نے آپ کی اوٹنی کی لگام پکڑ لی (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) مجھے آپ سے پیچھے کیا جانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے چھوڑ دو! یہ کسی اہم کام کے سلسلے میں آیا ہو گا۔ میں نے عرض کی: آپ مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتائیے، جو مجھے جنت کے قریب کر دے اور جو مجھے جہنم سے دور کر دے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا، اور پھر یہ ارشاد فرمایا: تم نے مختصر، لیکن اہم اور طویل سوال کیا ہے، تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو! کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہراؤ، تم نماز ادا کرو، زکوۃ دو، بیت اللہ کا حج کرو، رمضان کے روزے رکھو، اور لوگوں کے ساتھ وہی سلوک کرو، جس کے بارے میں تم یہ پسند کرتے ہو، کہ لوگ تمہارے ساتھ ایسا سلوک کریں، اور اپنی ذات کے حوالے سے، جس چیز کو تم ناپسند کرتے ہو، تو تم لوگوں کے ساتھ بھی ویسا نہ کرو، اور اب اونٹنی کی لگام چھوڑ دو!۔
یہ روایت (امام أحمد کے صاحبزادے) عبداللہ نے اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسناد اور مختلف رادیوں کے حوالے سے نقل کیا ہے، جن میں سے بعض ثقہ ہیں، تاہم اس میں یحییٰ بن عیسیٰ نامی راوی ہے، جس میں کافی ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 122]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند 37، أخرجه مسند أحمد برقم: 16264»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 122 in Urdu