الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ
مخلوقات کے عجائب کا بیان
حدیث نمبر: 13379
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: إِنْ كَانَ الرَّجُلُ مِمَّنْ كَانَ فِيكُمْ، لَيَأْتِي عَلَيْهِ ثَمَانُونَ سَنَةً قَبْلَ أَنْ يَحْتَلِمَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُغْرِبُ، وَتَرَكَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تم سے پہلے جو لوگ ہوا کرتے تھے، اگر ان میں سے کوئی تمہارے درمیان آ جائے، تو وہ بالغ ہونے سے پہلے اَسّی سال کا ہو چکا ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عمرو بن مالک کے حوالے سے نقل کی ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، اور غریب روایات نقل کرتا ہے۔ ابوزرعہ اور ابوحاتم نے اسے متروک قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13379]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2083)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 13379 in Urdu