🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14048
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا مَشَى مَشَى مُجْتَمِعًا لَيْسَ فِيهِ كَسَلٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَزَادَ: لَمْ يَلْتَفِتْ يُعْرَفُ فِي مَشْيِهِ أَنَّهُ غَيْرُ كَسِلٍ وَلَا وَهِنٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ التَّابِعِيَّ غَيْرُ مُسَمًّى وَقَدْ سَمَّاهُ الْبَزَّارُ وَهُوَ عِكْرِمَةُ وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تھے، تو چاق و چوبند ہو کر چلتے تھے، آپ میں کسل مندی نہیں ہوتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ادھر ادھر توجہ نہیں دیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چلنے سے یہ بات پتہ چل جاتی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں کسل مندی یا کمزوری نہیں ہے۔“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، امام بزار نے اس کا نام بیان کیا ہے، اور وہ عکرمہ ہے، اور وہ صحیح کے رجال میں سے ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14048]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2391) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (3034)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3025»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14048 in Urdu