الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14123
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْمَعْ لِي أَصْحَابَكَ". فَجَعَلْتُ أَتْبَعُهُمْ فِي الْمَسْجِدِ رَجُلًا رَجُلًا أُوقِظُهُمْ، فَأَتَيْنَا بَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْنَا، فَوُضِعَتْ بَيْنَ أَيْدِينَا صَحْفَةٌ صَنِيعُ قَدْرِ مُدَّيْ شَعِيرٍ، فَقَالَ لَنَا:" كُلُوا بِسْمِ اللَّهِ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ وُضِعَتِ الصَّحْفَةُ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا فِي آلِ مُحَمَّدٍ شَيْءٌ غَيْرَ مَا تَرَوْنَهُ". فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا وَفِيهَا مِنْهُ بَقِيَّةٌ، وَكُنَّا مَا بَيْنَ السَّبْعِينَ إِلَى الثَّمَانِينَ. فَقُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: مِثْلُ أَيْشِ كَانَتْ حِينَ فَرَغْتُمْ مِنْهَا؟ فَقَالَ: مِثْلُهَا حِينَ وُضِعَتْ إِلَّا أَنَّ فِيهَا أَثَرَ الْأَصَابِعِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اپنے ساتھیوں کو میرے پاس اکٹھا کرو، تو میں ان لوگوں کے پیچھے مسجد میں گیا، اور ایک ایک فرد کو بیدار کرنے لگا، پھر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئے، پھر ہم اندر آئے، ہمارے سامنے ایک پیالہ رکھا گیا، جس میں تقریباً دو مد جو سے پکا ہوا کھانا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: تم لوگ اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو، جب وہ برتن رکھا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے گھر والوں کے پاس، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا، جو تم دیکھ رہے ہو۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ ہم سیر ہو گئے اور پھر بھی کھانا بچ گیا، حالانکہ ہم اس وقت ستر سے لے کر اسّی کے لگ بھگ افراد تھے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: جب آپ کھانا کر فارغ ہوئے تو اس کا کیا عالم تھا؟ انہوں نے فرمایا: وہ اتنا ہی تھا، جتنا اس وقت تھا جب اسے رکھا گیا تھا، البتہ یہ ہے اس میں انگلیوں کے نشان نظر آ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14123]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14123]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14123 in Urdu