الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14124
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَخْطَأَنِي الْعَشَاءُ ذَاتَ لَيْلَةٍ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخْطَأَنِي أَنْ يَدْعُوَنِي أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِنَا، فَصَلَّيْتُ الْعِشَاءَ ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ أَنَامَ فَلَمْ أَقْدِرْ، ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ فَلَمْ أَقْدِرْ، فَإِذَا رَجُلٌ عِنْدَ حُجْرَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ فَإِذَا هُوَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي، فَصَلَّى ثُمَّ اسْتَنَدَ إِلَى السَّارِيَةِ الَّتِي كَانَ يُصَلِّي إِلَيْهَا فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟ أَبُو هُرَيْرَةَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" أَخَطَأَكَ الْعَشَاءُ مَعَنَا اللَّيْلَةَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" انْطَلِقْ إِلَى الْمَنْزِلِ فَقُلْ: هَلُمُّوا الطَّعَامَ الَّذِي عِنْدَكُمْ". فَأَعْطَوْنِي صَحْفَةً فِيهَا عَصِيدَةٌ بِتَمْرٍ، فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْتُهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" ادْعُ أَهْلَ الْمَسْجِدِ". فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: الْوَيْلُ لِي مِمَّا أَرَى مِنْ قِلَّةِ الطَّعَامِ، وَالْوَيْلُ لِي مِنَ الْمَعْصِيَةِ، فَآتِي الرَّجُلَ وَهُوَ نَائِمٌ فَأُوقِظُهُ وَأَقُولُ: أَجِبْ، وَآتِي الرَّجُلَ وَهُوَ يُصَلِّي فَأَقُولُ: أَجِبْ حَتَّى اجْتَمَعُوا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ أَصَابِعَهُ فِيهَا وَغَمَزَ نَوَاحِيَهَا وَقَالَ:" كُلُوا بِسْمِ اللَّهِ". فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَأَكَلْتُ حَتَّى شَبِعْتُ، قَالَ:" خُذْهَا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ فَارْدُدْهَا إِلَى آلِ مُحَمَّدٍ، فَمَا فِي آلِ مُحَمَّدٍ طَعَامٌ يَأْكُلُهُ ذُو كَبِدٍ غَيْرُ هَذِهِ، أَهْدَاهَا إِلَيْنَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ". فَأَخَذْتُ الصَّحْفَةَ فَرَفَعْتُهَا، فَإِذَا هِيَ كَهَيْئَتِهَا حِينَ وَضَعْتُهَا إِلَّا أَنَّ فِيهَا آثَارَ أَصَابِعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں رات کا کھانا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہیں کھا سکا، اور یہ بھی نہیں ہو سکا کہ میرے ساتھیوں میں سے کوئی مجھے بلا لیتا، میں نے عشاء کی نماز ادا کی، پھر میں نے سونے کا ارادہ کیا، تو میں سو نہیں پایا، پھر میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں نفل پڑھتا ہوں، لیکن میں یہ بھی نہیں کر سکا، وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کے پاس مجھے کوئی شخص نظر آیا، میں اس کے پاس آیا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، جو نماز ادا کر رہے تھے، آپ نماز ادا کر رہے تھے، پھر آپ نے اس ستون کے ساتھ ٹیک لگا لی، جس کی طرف رخ کر کے آپ نماز ادا کرتے تھے، آپ نے فرمایا: کون ہے؟ کیا ابوہریرہ ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج رات تم نے رات کا کھانا ہمارے ساتھ نہیں کھایا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم گھر جاؤ اور یہ کہو: تم لوگوں کے پاس جو کھانا ہے، وہ دے دو، تو ان لوگوں نے مجھے ایک پیالہ دیا، جس میں کھجور کا عصیدہ تھا، میں اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، وہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسجد میں موجود افراد کو بلا کر لاؤ، میں نے دل میں سوچا کہ میرے لئے بربادی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانا کم تھا اور میرے لئے اس حوالے سے بھی بربادی ہے اگر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی نافرمانی کروں، تو میں ایک شخص کے پاس آیا وہ سویا ہوا تھا، میں نے اسے بیدار کیا، میں نے اسے کہا: تم بلانے پر جاؤ، پھر ایک اور شخص کے پاس آیا، وہ نماز پڑھ رہا تھا، میں نے کہا: تم بلانے پر جاؤ، یہاں تک کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس کھانے میں رکھیں اور اس کے اطراف کو ہلایا جلایا، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کا نام لے کر کھانا شروع کرو، ان لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، میں نے بھی کھانا کھایا، یہاں تک کہ میں بھی سیر ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوہریرہ! تم اسے لو اور اسے آل محمد کے پاس واپس چھوڑ آؤ! کیونکہ آل محمد کے پاس اس کے علاوہ کوئی ایسا کھانا نہیں ہے، جسے کوئی جاندار کھا سکے، یہ کھانا بھی انصار سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے ہمیں تحفے کے طور پر بھجوایا تھا۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے وہ پیالہ لیا، اسے اٹھایا تو یہ اسی طرح تھا، جیسے اس وقت تھا جب میں نے اسے رکھا تھا، البتہ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14124]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14124]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14124 in Urdu