الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
221. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15937
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: كَانَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ مِمَّنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَأَقَامَ بِهَا حَتَّى بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى النَّجَاشِيِّ عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَ، فَجَعَلَهُمْ فِي سَفِينَتَيْنِ، فَقَدِمَ بِهِمْ خَيْبَرَ بَعْدَ الْحُدَيْبِيَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کی تھی، یہ وہاں مقیم رہے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کو نجاشی کی طرف بھیجا، تو نجاشی نے ان لوگوں کو دو کشتیوں میں بھیجا، تو یہ حدیبیہ کے بعد غزوہ خیبر کے قریب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15937]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15937]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15937 in Urdu