الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
حدیث نمبر: 1672
وَعَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ نَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ ذَنْبًا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ. فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ قَامَ الرَّجُلُ فَأَعَادَ الْقَوْلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَيْسَ قَدْ صَلَيْتَ مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَأَحْسَنْتَ لَهَا الطَّهُورَ؟" قَالَ: بَلَى قَالَ:" فَإِنَّهَا كَفَّارَةُ ذَنْبِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ.
حارث نے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”ہم مسجد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے، اور نماز کا انتظار کر رہے تھے، ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا: میں نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے منہ موڑ لیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو وہ شخص کھڑا ہو گیا اور اس نے اپنی بات دہرائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے ہمارے ساتھ یہ نماز ادا نہیں کی ہے؟ اور کیا تم نے اس کے لئے اچھی طرح وضو نہیں کیا تھا؟ اُس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے گناہ کا کفارہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، حارث نامی راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1672]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، حارث نامی راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1672]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7556، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 878»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1672 in Urdu