🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1673
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ بِالشَّامِ فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكَ يَا بُنَيَّ إِلَى هَذِهِ الْبَلْدَةِ؟ وَمَا عَنَاكَ إِلَيْهَا؟ قَالَ: مَا جَاءَ بِي إِلَّا صِلَةُ مَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ أَبِي، فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَجْلَسَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ: بِئْسَ سَاعَةُ الْكَذِبِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا، فَيَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَرْبَعًا مَفْرُوضَةً أَوْ غَيْرَ مَفْرُوضَةٍ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ - إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ صَدَقَةُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
یوسف بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: میں شام میں، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے دریافت کیا: اے میرے بیٹے! تم اس شہر میں کس سلسلے میں آئے ہو؟ اور یہاں آنے کے حوالے سے تمہارا مقصد کیا ہے؟ تو یوسف نے جواب دیا: میں صرف اس لئے آیا ہوں، تاکہ اُس تعلق کا خیال رکھوں، جو آپ کے اور میرے والد کے درمیان تھا، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا، اور مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا اور بولے: وہ گھڑی بری ہو، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کئی گئی ہو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو بھی مسلمان کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے اور پھر وضو کر کے دو رکعات یا چار رکعات ادا کر لیتا ہے خواہ وہ (دو یا چار رکعات) فرض ہوں، یا فرض نہ ہوں، اور پھر وہ (مسلمان) اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: صدقہ بن ابوسہل نامی راوی اسے روایت کرنے میں منفرد ہے، میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1673]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبرانى باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 5129، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5022، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 9»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1673 in Urdu