الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
حدیث نمبر: 1674
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُهُ عَنْ أَفْضَلِ الْأَعْمَالِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّلَاةُ". قَالَ: ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ:" الصَّلَاةُ". قَالَ: الصَّلَاةُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا غَلَبَ عَلَيْهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَ الرَّجُلُ: فَإِنَّ لِي وَالِدَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" آمُرُكَ بِالْوَالِدَيْنِ خَيْرًا". قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا لَأُجَاهِدَنَّ وَلَأَتْرُكُنَّهُمَا. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتَ أَعْلَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ لَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ الصَّلَاةِ أَيْضًا فِي فَضْلِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ فضیلت والے عمل کے بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز، اُس نے دریافت کیا: پھر کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز، تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فرمایا، پھر جب اُس نے دوبارہ یہی سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا، اُس شخص نے کہا: میرے والدین موجود ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں والدین کے ساتھ بھلائی کا حکم دیتا ہوں، اُس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ نبی بنا کر مبعوث کیا ہے، میں جہاد میں ضرور حصہ لوں گا، اور اُن دونوں کو چھوڑ کر چلا جاؤں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم زیادہ بہتر جانتے ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، امام ترمذی نے اس کے حوالے سے منقول روایت کو حسن قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) نماز کی فضیلت کے بارے میں احادیث ”نفل نماز کی فضیلت“ سے متعلق باب میں بھی آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1674]

تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبدالله بن عمرو بن العاص رضى الله عنهما 6431، أخرجه مسند أحمد برقم: 6566، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 756»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 1674 in Urdu