🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَرِقَ أَوْ فَزِعَ .
جب آدمی نرم دل (یعنی پریشان) یا گھبراہٹ کا شکار ہو، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17070
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ صُرِفَ إِلَيْهِ النَّفَرُ مِنَ الْجِنِّ، فَأَتَى رَجُلٌ مِنَ الْجِنِّ بِشُعْلَةٍ مِنْ نَارٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ جِبْرِيلُ: يَا مُحَمَّدُ، أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ إِذَا قُلْتَهُنَّ طُفِئَتْ شُعْلَتُهُ، وَانْكَبَّ لِمَنْخِرِهِ؟ قُلْ: أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْكَرِيمِ، وَكَلِمَاتِهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ، مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ، وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ، وَبَرَأَ فِي الْأَرْضِ، وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ طَوَارِقِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اُس رات میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، جب جنات کے ایک گروہ کو آپ کی طرف پھیر دیا گیا، ایک جن آگ کا شعلہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا میں آپ کو ان کلمات کی تعلیم نہ دوں؟ کہ جب آپ انہیں پڑھ لیں گے تو اس کا شعلہ بجھ جائے گا، اور یہ نتھنوں کے بل گر جائے گا، آپ یہ پڑھیں:
«أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْكَرِيمِ، وَكَلِمَاتِهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ، مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ، وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ، وَبَرَأَ فِي الْأَرْضِ، وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ طَوَارِقِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ»
”میں کرم والے اللہ تعالیٰ کی ذات کی پناہ مانگتا ہوں اور اس کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، کہ کوئی نیک یا برا شخص، اُن کے دائرے سے باہر نہیں ہے، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اور جو اُس کی طرف اوپر جاتی ہے، اور ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے زمین میں بنایا اور پھیلایا ہے، اور جو کچھ زمین سے نکلتا ہے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے، اور رات اور دن میں آنے والوں کے شر سے، البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے جو بھلائی لے کر آتا ہے، اے رحمن!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”صغیر“ میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17070]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6844) اخرجه احمد فى المسند (419/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 43، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11018»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17070 in Urdu