الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ .
دعا کی قبولیت کے اوقات
حدیث نمبر: 17244
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُنَادِي مُنَادٍ كُلَّ لَيْلَةٍ: هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَيُغْفَرُ لَهُ؟ حَتَّى يَنْفَجِرَ الْفَجْرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ فِي اللَّيْلِ سَاعَةً يُنَادِي مُنَادٍ". وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِ لَفْظِ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر رات میں ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: کیا کوئی دعا کرنے والا ہے؟ کہ اس کی دعا مستجاب ہو؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی مغفرت مانگنے والا ہے کہ اس کی مغفرت ہو جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا صبح صادق ہونے تک ہوتا رہتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”رات میں ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے جس میں ایک منادی اعلان کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے امام أحمد کے الفاظ کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے، ویسے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17244]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3155) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8373) أخرجه احمد فى المسند (22/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15845»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17244 in Urdu