الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ .
دعا کی قبولیت کے اوقات
حدیث نمبر: 17245
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ نِصْفَ اللَّيْلِ فَيُنَادِي مُنَادٍ: هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى؟ هَلْ مِنْ مَكْرُوبٍ فَيُفَرَّجُ عَنْهُ؟ فَلَا يَبْقَى مُسْلِمٌ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ إِلَّا اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ، إِلَّا زَانِيَةً تَسْعَى بِفَرْجِهَا أَوْ عَشَّارًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نصف رات کے وقت آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: کیا کوئی دعا مانگنے والا ہے کہ اسکی دعا مستجاب ہو؟ کیا کوئی سوال کرنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی پریشان حال ہے کہ اسے کشادگی نصیب ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو جو بھی مسلمان اس وقت دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کر لیتا ہے، البتہ زنا کرنے والی عورت کا معاملہ مختلف ہے، جو اپنی زنا کی کمائی کھاتی ہے، اور بھتہ وصول کرنے والے کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17245]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17245]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7391)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8391، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17245 in Urdu