🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17727
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُشَرِّفُونَ الْمُتْرَفِينَ، وَيَسْتَخِفُّونَ بِالْعَابِدِينَ، وَيَعْمَلُونَ بِالْقُرْآنِ مَا وَافَقَ أَهْوَاءَهُمْ، وَمَا خَالَفَ أَهْوَاءَهُمْ تَرَكُوهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ، وَيَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ، يَسْعَوْنَ فِيمَا يُدْرَكُ بِغَيْرِ شَيْءٍ، مِنَ الْقَدَرِ الْمَقْدُورِ، وَالْأَجَلِ الْمَكْتُوبِ، وَالرِّزْقِ الْمَقْسُومِ، وَلَا يَسْعَوْنَ فِيمَا لَا يُدْرَكُ إِلَّا بِالسَّعْيِ مِنَ الْجَزَاءِ الْمَوْفُورِ، وَالسَّعْيِ الْمَشْكُورِ، وَالتِّجَارَةِ الَّتِي لَا تَبُورُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ الرَّفَّا، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ مالداروں کی طرف رغبت رکھتے ہیں اور عبادت گزاروں کو کمتر سمجھتے ہیں، وہ قرآن کے اس حصے پر عمل کرتے ہیں، جو ان کی خواہشات کے مطابق ہوتا ہے اور اس حصے کو چھوڑ دیتے ہیں، جو ان کی خواہشات کے برخلاف ہوتا ہے، ایسی صورتحال میں وہ کتاب کے کچھ حصے پر ایمان رکھتے ہیں اور کچھ حصے کا انکار کرتے ہیں، وہ ایسی چیز کے بارے میں کوشش کرتے ہیں، جسے کوشش کے بغیر پایا جا سکتا ہے، جس کا تعلق طے شدہ تقدیر، مقرر شدہ مدت، تقسیم شدہ رزق کے ساتھ ہے، وہ ایسی چیز کے بارے میں کوشش نہیں کرتے ہیں، جو صرف کوشش کے ذریعے حاصل ہو سکتی ہے، جس کا تعلق بھرپور جزاء، قبول کی جانے والی کوشش اور ایسی تجارت کے ساتھ ہے، جو خسارے والی نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید رفاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17727]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10432»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17727 in Urdu