🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17728
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ: قَالَ دَاوُدُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كُنْ لِلْيَتِيمِ كَالْأَبِ الرَّحِيمِ، وَاعْلَمْ أَنَّكَ كَمَا تَزْرَعُ تَحْصُدُ. وَمَثَلُ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ لِبَعْلِهَا كَالْمَلِكِ الْمُتَوَّجِ بِالتَّاجِ الْمُخَوَّصِ بِالذَّهَبِ، كُلَّمَا رَآهَا قَرَّتْ بِهَا عَيْنَاهُ، وَمَثَلُ الْمَرْأَةِ السُّوءِ لِبَعْلِهَا كَالْحِمْلِ الثَّقِيلِ عَلَى الشَّيْخِ الْكَبِيرِ.
وَاعْلَمْ أَنَّ خُطْبَةَ الْأَحْمَقِ فِي نَادِي قَوْمِهِ كَمَثَلِ الْمُغَنِّي عِنْدَ رَأْسِ الْمَيِّتِ، وَلَا تَعِدَنَّ أَخَاكَ شَيْئًا، ثُمَّ لَا تُنْجِزُهُ ; فَتُورِثُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةً، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ صَاحِبٍ إِنْ ذَكَرْتَ اللَّهَ لَمْ يُعِنْكَ، وَإِنْ نَسِيتَهُ لَمْ يُذَكِّرْكَ، وَهُوَ الشَّيْطَانُ.
وَاذْكُرْ مَا تَكْرَهُ أَنْ يُذْكَرَ مِنْكَ فِي نَادِي قَوْمِكَ، فَلَا تَفْعَلْهُ إِذَا خَلَوْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا داؤد علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ہے: ”یتیم کے لیے مہربان باپ کی مانند ہو جاؤ! اور یہ بات جان لو! کہ جیسا تم بوؤ گے ویسا کاٹو گے، نیک عورت کی اپنے شوہر کے لیے مثال یوں ہے، جیسے سونے کا بنا ہوا تاج ہوتا ہے، آدمی جب بھی اسے دیکھتا ہے، اس کے حوالے سے آدمی کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں، اور بری عورت کی اپنے شوہر کے لیے مثال اس طرح ہے، جیسے وزنی سامان کسی بوڑھے شخص پر رکھا گیا ہو، تم یہ بات جان لو! کہ اپنی قوم کی محفل میں، احمق شخص کا خطبہ اس طرح ہے، جیسے کسی میت کے سرہانے کوئی گا رہا ہو، اگر تم اپنے بھائی کے ساتھ کوئی وعدہ کرو اور پھر تم اسے پورا نہ کر سکو، تو یہ چیز تمہارے اور اس کے درمیان دشمنی پیدا کر دے گی، اور ہم ایسے ساتھی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، کہ اگر تم اللہ کو یاد کرو، تو وہ تمہاری مدد نہ کرے، اور اگر تم اُسے بھول جاؤ، تو وہ تمہیں یاد نہ دلائے، اور وہ شیطان ہے، اور تم اس بات کا خیال رکھنا کہ جس چیز کے بارے میں تمہیں یہ برا لگتا ہو، کہ تمہاری قوم کی محفل میں، اُس کے حوالے سے تمہارا ذکر کیا جائے، تو تم وہ کام خلوت میں بھی نہ کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17728]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17728 in Urdu