الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مزید بیان
حدیث نمبر: 17729
وَعَنْ أَبِي كَبْشَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَتْ غَزْوَةُ تَبُوكَ تَسَارَعَ النَّاسُ إِلَى الْحِجْرِ لِيَدْخُلُوا فِيهِ، فَنُودِيَ فِي النَّاسِ: إِنَّ الصَّلَاةَ جَامِعَةٌ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُمْسِكٌ بَعِيرَهُ، وَهُوَ يَقُولُ:" عَلَى مَا تَدْخُلُونَ عَلَى أَقْوَامٍ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ؟". قَالَ: فَنَادَاهُ رَجُلٌ: تَعْجَبُ مِنْهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَعْجَبَ مِنْ ذَلِكَ؟ نَبِيُّكُمْ يُنْبِئُكُمْ بِمَا كَانَ قَبْلَكُمْ، وَمَا هُوَ كَائِنٌ بَعْدَكُمْ، اسْتَقِيمُوا وَسَدِّدُوا ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَعْبَأُ بِعَذَابِكُمْ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيِّ مِنْ طَرِيقِ الْمَسْعُودِيِّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”غزوہ تبوک کے موقع پر لوگ تیزی سے ”حجر“ (یعنی قوم ثمود کی بستی) کی طرف جانے لگے، تاکہ اس میں داخل ہو جائیں، تو لوگوں میں یہ اعلان کیا گیا: سب لوگ اکٹھے ہو جائیں، راوی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ نے اپنے اونٹ کو پکڑا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: تم کس بنیاد پر اس قوم کے علاقے میں داخل ہونا چاہتے ہو، جن پر اللہ تعالیٰ نے غضب نازل کیا، تو ان لوگوں میں سے ایک شخص نے آپ کو بلند آواز میں پکارا: یا رسول اللہ! آپ ان پر تعجب کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے زیادہ حیران کن بات نہ بتاؤں؟ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں اس چیز کے بارے میں بتاتے ہیں، جو تم سے پہلے ہوئی ہے، اور جو تمہارے بعد ہو گی، تم لوگ مستقیم رہو اور سیدھے رہو، کیونکہ تمہیں عذاب دینے کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کو کوئی پرواہ نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مسعودی کے حوالے سے نقل کی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17729]
یہ روایت امام طبرانی نے مسعودی کے حوالے سے نقل کی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17729]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17568»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17729 in Urdu