الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
حدیث نمبر: 4485
وَعَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَيْهِمَا الرِّضْوَانُ فَسُئِلَ مَا عَقَلْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ [ أَوْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ ] قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَهُ فَمَرَّ عَلَى جَرِينٍ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ، فَأَخَذْتُ تَمْرَةً فَأَلْقَيْتُهَا فِي فِيَّ، فَأَخَذَهَا بِلُعَابِهَا، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: وَمَا عَلَيْكَ لَوْ تَرَكْتَهَا؟ فَقَالَ:" إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ". قَالَ: وَعَقَلْتُ مِنْهُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ابوحوراء بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ان سے دریافت کیا گیا: آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں، یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا چیز یاد ہے؟ تو انہوں نے بتایا: میں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ کا گزر صدقہ کی کھجوروں کے ڈھیر کے پاس سے ہوا، تو میں نے ایک کھجور لی، اور اپنے منہ میں ڈال لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لعاب سمیت لے لیا، حاضرین میں سے کسی نے عرض کی: اگر آپ یہ رہنے دیتے، تو کوئی حرج بھی نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک، ہم یعنی آل محمد، ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے بتایا: مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پانچ نمازوں کا حکم بھی یاد ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4485]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4485]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6762) اخرجه الامام احمد فى المسند (1725)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4485 in Urdu