🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ .
حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 593
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ بِالْخَيْفِ، - خَيْفِ مِنًى -:" نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَحَفِظَهَاوَوَعَاهَا وَبَلَّغَهَا مَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَا فِقْهَ لَهُ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالنَّصِيحَةُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَرِجَالُهَا مُوَثَّقُونَ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”خیف“ میں، یعنی منی کے خیف میں، یہ بات ارشاد فرمائی: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے، جو میری گفتگو سن کر اسے یاد اور محفوظ رکھے اور پھر وہ بات اس شخص تک پہنچا دے جس نے اُسے نہیں سنا تھا، بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا، اور بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص، وہ بات اس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے بڑا علم ہوتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں مومن کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا اللہ تعالیٰ کیلے خالص ہونا، مسلمان حکرانوں کی خیرخواہی، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ اُن کی دعا، غیر موجود افراد تک محیط ہوتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابن اسحاق نے، زہری سے روایت کیا ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا شخص ہے، ایک اور سند کے ساتھ، یہ صالح بن کیسان کے حوالے سے، زہری سے منقول ہے، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 593]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 80/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1541، 1542، 1543، 1544 اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 7412 اورده المؤلف فى زوائد المسند 216، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 231، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16312، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 227، وأخرجه مسند البزار برقم: 3416، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 301»

الحكم على الحديث:
إسناده پہلی


Majma al-Zawa'id Hadith 593 in Urdu