🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
700. ما أسند عقبة
سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15044
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: تَزَوَّجْتُ بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ التَّيْمِيِّ فَلَمَّا كَانَتْ صَبِيحَةَ مِلْكِهَا جَاءَتْ مَوْلَاةٌ لِأَهْلِي بِمَكَّةَ فَقَالَتْ: إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا، فَرَكِبْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بَالْمَدِينَةِ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ وَقُلْتُ: لَقَدْ سَأَلْتُ أَهْلَ الْجَارِيَةِ فَأَنْكَرُوا، قَالَ: كَيْفَ وَقَدْ قِيلَ؟ قَالَ: فَفَارَقْتُهَا وَنَكَحْتُ غَيْرَهَا.
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو اہاب تمیمی کی بیٹی سے نکاح کیا، جب نکاح کی اگلی صبح ہوئی تو مکہ میں میرے گھر والوں کی ایک آزاد کردہ لونڈی آئی اور کہنے لگی: میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوار ہو کر گیا، آپ اس وقت مدینہ میں تھے، میں نے آپ سے اس کا ذکر کیا اور عرض کیا: میں نے اس لڑکی کے گھر والوں سے پوچھا تو انہوں نے انکار کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا کیسے، جبکہ یہ بات کہی جا چکی ہے؟“ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: چنانچہ میں نے اسے چھوڑ دیا اور کسی اور سے نکاح کر لیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15044]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 352، حدیث 973»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15044 in Urdu