پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. باب : القراءة في العشاء الآخرة بالشمس وضحاها
باب: عشاء میں «والشمس وضحاها» پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1000
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبِي، قال: أَنْبَأَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ بِ الشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَأَشْبَاهِهَا مِنَ السُّوَرِ".
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء میں «والشمس وضحاها» اور اسی جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1000]
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز میں ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا﴾ [سورة الشمس: 1] اور اس جیسی دیگر سورتیں پڑھا کرتے تھے۔“ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 1000]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 115 (309)، (تحفة الأشراف: 1962)، مسند احمد 5/354، 355 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
1000
| يقرأ في صلاة العشاء الآخرة ب الشمس وضحاها وأشباهها من السور |
جامع الترمذي |
309
| يقرأ في العشاء الآخرة ب الشمس وضحاها ونحوها من السور |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 1000 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 1000
1000۔ اردو حاشیہ: ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ عشاء کی نماز میں درمیانی مفصل سورتیں پڑھنا مستحب ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1000]
Sunan an-Nasa'i Hadith 1000 in Urdu
عبد الله بن بريدة الأسلمي ← بريدة بن الحصيب الأسلمي