سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب : مقام الإمام في الخطبة
باب: خطبہ کے دوران امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1397
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قال: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَطَبَ يَسْتَنِدُ إِلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ، فَلَمَّا صُنِعَ الْمِنْبَرُ وَاسْتَوَى عَلَيْهِ , اضْطَرَبَتْ تِلْكَ السَّارِيَةُ كَحَنِينِ النَّاقَةِ حَتَّى سَمِعَهَا أَهْلُ الْمَسْجِدِ، حَتَّى نَزَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَنَقَهَا فَسَكَتَتْ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ دیتے تو مسجد کے ستونوں میں سے کھجور کے ایک تنا سے آپ ٹیک لگاتے تھے، پھر جب منبر بنایا گیا، اور آپ اس پر کھڑے ہوئے تو وہ ستون (جس سے آپ سہارا لیتے تھے) بیقرار ہو کر رونے لگا جس طرح اونٹنی روتی ہے، یہاں تک کہ اسے مسجد والوں نے بھی سنا، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتر کر اس کے پاس گئے، اور اسے گلے سے لگایا تو وہ چپ ہوا۔ [سنن نسائي/كتاب الجمعة/حدیث: 1397]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجمعة 26 (917)، المناقب 25 (3585)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 199 (1417)، تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2877)، مسند احمد 3/295، 300، 306، 324 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
918
| سمعنا للجذع مثل أصوات العشار حتى نزل النبي فوضع يده عليه |
صحيح البخاري |
3585
| سمعنا لذلك الجذع صوتا كصوت العشار حتى جاء النبي فوضع يده عليها فسكنت |
صحيح البخاري |
3584
| صاحت النخلة صياح الصبي ثم نزل النبي فضمه إليه تئن أنين الصبي الذي يسكن قال كانت تبكي على ما كانت تسمع من الذكر عندها |
صحيح البخاري |
2095
| ألا أجعل لك شيئا تقعد عليه صاحت النخلة التي كان يخطب عندها حتى كادت تنشق فنزل النبي حتى أخذها فضمها إليه فجعلت ت |
سنن النسائى الصغرى |
1397
| اضطربت تلك السارية كحنين الناقة حتى سمعها أهل المسجد حتى نزل إليها رسول الله فاعتنقها فسكتت |
سنن ابن ماجه |
1417
| حن الجذع قال جابر حتى سمعه أهل المسجد حتى أتاه رسول الله فمسحه فسكن فقال بعضهم لو لم يأته لحن إلى يوم القيامة |
سنن الدارمي |
34
| حنت حنين العشار حتى وضع رسول الله يده عليها فسكنت |
سنن الدارمي |
35
| حنت الخشبة حنين الناقة الخلوج |
سنن الدارمي |
33
| حن ذلك الجذع حتى سمعنا حنينه فوضع رسول الله يده عليه فسكن |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 1397 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1397
1397۔ اردو حاشیہ:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مسجد نبوی کے تمام ستون کھجور کے تنے کے تھے۔ مذکورہ تنے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگاتے تھے، اس لیے جب آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے تو وہ غم جدائی میں رونے لگا۔
➋ ”رونے لگا“ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ظاہر معجزہ تھا کہ خشک تنے سے قریب الولادت اونٹنی کی آواز جیسی آواز آنے لگی۔ سب موجود لوگوں نے سنا، پھر آپ کے اس کے ساتھ پیار کرنے پر اس کا چپ ہونا دوسرا معجزہ ہے۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ دیگر روایات میں صراحت ہے کہ وہ تنا آپ کے فراق میں رویا تھا۔
➌ حدیث سے معلوم ہوا کہ امام کو خطبۂ جمعہ کے دوران میں منبر پر کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ آپ کی آخری سنت یہی ہے۔ باب کا مقصد بھی یہی ہے۔
➍ منبر پر کھڑا ہونے میں امام کی فضیلت ہے، نیز وہ سب کو نظر آئے گا۔ سب اس کی آواز سنیں گے۔ دو خطبوں کے درمیان بیٹھنے میں سہولت ہو گی۔
➎ امام اپنے پاؤں منبر پر رکھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ منبر کی پہلی سیڑھی پر، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ دوسری پر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری پر پاؤں رکھتے تھے۔ بعد میں احتراماً تیسری اور دوسری سیڑھی کو چھوڑ دیا گیا۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1397]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2095
2095. حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ کہ ایک انصاری عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کیا میں آپ کے لیے کوئی ایسی چیز نہ بنا لاؤں جس پر آپ بیٹھ جایا کریں؟اس لیے کہ میرا غلام بڑھئی کے پیشے سے وابستہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم چاہو تو بنواسکتی ہو۔ "چنانچہ اس عورت نے آپ کے لیے منبر بنوالیا۔ جب جمعہ کا دن آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس منبر پر تشریف فرماہوئے جو آپ کے لیے تیار کیا گیا تھا اور کھجور کا وہ تنا جس کے پاس آپ کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھےآہیں بھر کر چیخنے لگا۔ قریب تھا کہ وہ پھٹ جائے۔ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے اور اسے اپنے گلے سے لگالیا۔ وہ تنا ایسے بچے کی طرح سسکیاں لے کر رونے لگا جسے چپ کرایا جاتا ہے تاآنکہ وہ خاموش پڑگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کھجور کا تنا اس لیے رویا کہ وہ اللہ کا ذکر سنا کرتا تھا۔ " [صحيح بخاري، حديث نمبر:2095]
حدیث حاشیہ:
کیونکہ آپ نے اس کو چھوڑ دیا اور منبر پر خطبہ پڑھنے لگے۔
یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عظیم معجزہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کا غم ایک لکڑی سے بھی ظاہر ہوا۔
آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لکڑی کو سینہ سے لگایا تب جا کر اس کا رونا بند ہوا۔
حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث ہذا سے ثابت فرمایا کہ بڑھئی کا پیشہ بھی کوئی مذموم پیشہ نہیں ہے۔
ایک مسلمان ان میں سے جو پیشہ بھی اس کے لیے آسان ہو اختیار کرکے رزق حلال تلاش کرسکتا ہے۔
ان احادیث سے اس امر پر بھی روشنی پڑتی ہے کہ صنعت و حرفت کے متعلق بھی اسلام کی نگاہوں میں ایک ترقی یافتہ پلان ہے۔
بعد کے زمانوں میں جو بھی ترقیات اس سلسلہ میں ہوئی ہیں خصوصاً آج اس مشینی دور میں یہ جملہ فنون کس تیزی کے ساتھ منازل طے کر رہے ہیں بنیادی طور پر یہ سب کچھ اسلامی تعلیمات کے مقدس نتائج ہیں۔
اس لحاظ سے اسلام کا یہ پوری دنیائے انسانیت پر احسان عظیم ہے کہ اس نے دین اور دنیا ہر دو کی ترقی کا پیغام دے کر مذہب کی سچی تصوریر کو بنی نوع انسان کے سامنے آشکارا کیا ہے۔
سچ ہے ان الدین عند اللہ الاسلام (آل عمران: 19)

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2095]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3584
3584. حضرت جابر بن عبداللہ ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن درخت یاکھجور کے تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ دیاکرتے تھے۔ انصار کی ایک عورت یامرد نے کہا: اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ کے لیے ایک منبر نہ بنائیں؟آپ نے فرمایا: ”ٹھیک ہے تمہاری مرضی۔“ توانھوں نے آپ کے لیے ایک منبر تیار کیا۔ پھر جب جمعے کادن آیاتو آپ خطبہ دینے کے لیے منبر کی طرف منتقل ہوگئے اور کھجور کاتنا بچوں کی طرح سسکیاں لے کر رونے لگا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر سے اتر کر اسے اپنے سینے سے لگا لیا تو وہ اس بچے کی طرح ہچکیاں بھرنے لگا جسے چپ کرایا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ خشک تنا اس لیے رونے لگا تھا کہ وہ اپنے پاس ذکرالٰہی سنا کرتا تھا(جوترک ہوگیا۔“) [صحيح بخاري، حديث نمبر:3584]
حدیث حاشیہ:
اب وہ اس سے محروم ہوگیا اس لیے کہ میں اس سے دور ہوگیا۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3584]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3585
3585. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ مسج کی چھت کھجور کے تنوں سے بنائی گئی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (جب خطبہ دیتے تو) کھجور کے ایک تنے کے پاس کھڑے ہوتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منبرتیار ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف لے گئے تو ہم نے کھجور کے اس تنے کے رونے کی آوازسنی، جیسے دس ماہ کی حاملہ اونٹنی آواز نکالتی ہے حتیٰ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور اس پر اپنا دست شفقت رکھا تو وہ خاموش ہوگیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3585]
حدیث حاشیہ:
صحابہ نے یہ آواز سنی، دوسری روایت میں ہے، آپ نے آکر اس کو گلے لگا لیا اور وہ لکڑی خاموش ہوگئی۔
آپ نے فرمایا:
اگر میں ایسا نہ کرتا تو وہ قیامت تک روتی رہتی۔
امام حسن بصری ؒ جب اس حدیث کو بیان کرتے تو کہتے مسلمانو! ایک لکڑی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے شوق میں روئی اور تم لکڑی کے برابر بھی آپ سے ملنے کا شوق نہیں رکھتے۔
دارمی کی روایت میں ہے کہ آپ نے حکم دیا کہ ایک گڑھا کھودا گیا اور وہ لکڑی اس میں دبادی گئی۔
ابونعیم کی روایت میں ہے آپ نے صحابہ سے فرمایا تم کو اس لکڑی کے رونے پر تعجب نہیں آتا۔
وہ آئے، اس کا رونا سنا، خود بھی بہت روئے، مسلمانو! ایک لکڑی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی محبت ہو اور ہم لوگ جو اشرف المخلوقات ہیں اپنے پیغمبر سے اتنی بھی الفت نہ رکھیں۔
رونے کا مقام ہے کہ آپ کی حدیث کو چھوڑ کر ابوحنیفہ اور شافعی کے قول کی طرف دوڑیں، آپ کی حدیث سے توہم کو تسلی نہ ہو اور قہستانی اور کیدانی جو نامعلوم کس باغ کی مولی تھے ان کے قول سے تشفی ہوجائے۔
لاحول ولا قوة إلا باللہ۔
پھر اسلام کا دعویٰ کیوں کرتے ہو جب پیغمبر اسلام کی تم کو ذرا بھی محبت نہیں۔
(مولانا وحید الزماں مرحوم)

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3585]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 918
918. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ مسجد میں ایک کھجور کا تنا تھا جس پر ٹیک لگا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تھے۔ جب آپ کے لیے منبر رکھا گیا تو ہم نے اس تنے سے دس ماہ کی حاملہ اونٹنی کے بلبلا نے جیسی آواز سنی۔ آخرکار نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے اور اس تنے پر اپنا دست مبارک رکھا۔ سلیمان بن بلال نے بھی یحییٰ بن سعید سے اسی طرح بیان کیا ہے (تاہم انہوں نے ابن انس کا نام بھی ذکر کیا ہے)۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:918]
حدیث حاشیہ:
سلیمان کی روایت کو خود امام بخاری ؒ نے علامات النبوة میں نکالا اس حدیث میں انس کے بیٹے کا نام مذکور ہے۔
یہ لکڑی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی میں رونے لگی جب آپ نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا تو اس کو تسلی ہو گئی کیا مومنوں کو اس لکڑی کے برابر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہیں۔
جو آپ کے کلام پر دوسروں کی رائے اور قیاس کو مقدم سمجھتے ہیں (مولانا وحید الزماں مرحوم)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی میں اس لکڑی کا رونا یہ معجزات نبوی میں سے ہے۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 918]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:918
918. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ مسجد میں ایک کھجور کا تنا تھا جس پر ٹیک لگا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تھے۔ جب آپ کے لیے منبر رکھا گیا تو ہم نے اس تنے سے دس ماہ کی حاملہ اونٹنی کے بلبلا نے جیسی آواز سنی۔ آخرکار نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے اور اس تنے پر اپنا دست مبارک رکھا۔ سلیمان بن بلال نے بھی یحییٰ بن سعید سے اسی طرح بیان کیا ہے (تاہم انہوں نے ابن انس کا نام بھی ذکر کیا ہے)۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:918]
حدیث حاشیہ:
(1)
صحیح بخاری کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اس تنے پر ہاتھ رکھا تو اسے سکون آ گیا اور اس نے رونا بند کر دیا۔
(صحیح البخاري، المناقب، حدیث: 3585)
ایک روایت میں اس کے رونے کی وجہ بھی بیان ہوئی ہے کہ وہ اللہ کا ذکر سنا کرتا تھا جس سے وہ محروم ہو گیا۔
(صحیح البخاري، المناقب، حدیث: 3584)
لیکن سنن نسائی کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کی وجہ سے اس پر لرزہ طاری ہو گیا اور اس طرح رونے لگا جس طرح گم شدہ بچے والی اونٹنی روتی ہے۔
اس کی مکمل وضاحت ہم کتاب المناقب، باب علامات النبوة في الإسلام میں کریں گے۔
(2)
امام بخاری ؒ نے اس روایت سے منبر پر خطبہ دینا ثابت کیا ہے جس کی صراحت حدیث: 3584 اور 3585 میں ہے۔
واللہ أعلم۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 918]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2095
2095. حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ کہ ایک انصاری عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کیا میں آپ کے لیے کوئی ایسی چیز نہ بنا لاؤں جس پر آپ بیٹھ جایا کریں؟اس لیے کہ میرا غلام بڑھئی کے پیشے سے وابستہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم چاہو تو بنواسکتی ہو۔ "چنانچہ اس عورت نے آپ کے لیے منبر بنوالیا۔ جب جمعہ کا دن آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس منبر پر تشریف فرماہوئے جو آپ کے لیے تیار کیا گیا تھا اور کھجور کا وہ تنا جس کے پاس آپ کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھےآہیں بھر کر چیخنے لگا۔ قریب تھا کہ وہ پھٹ جائے۔ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے اور اسے اپنے گلے سے لگالیا۔ وہ تنا ایسے بچے کی طرح سسکیاں لے کر رونے لگا جسے چپ کرایا جاتا ہے تاآنکہ وہ خاموش پڑگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کھجور کا تنا اس لیے رویا کہ وہ اللہ کا ذکر سنا کرتا تھا۔ " [صحيح بخاري، حديث نمبر:2095]
حدیث حاشیہ:
(1)
بڑھئی کا پیشہ جائز ہے۔
وہ اپنی محنت کی اجرت لیتا ہے جس میں کوئی قباحت نہیں بلکہ وہ ہاتھ کا عمل ہونے کی وجہ سے بہترین کمائی ہے۔
(2)
عام طور پر یہ حضرات دو طرح سے کام کرتے ہیں:
٭لکڑی وغیرہ مالک کی ہوتی ہے،البتہ بڑھئی دروازے، کھڑکیاں وغیرہ بنانے کی مزدوری لیتا ہے۔
٭وہ لکڑی بھی اپنی طرف سے لگاتا ہےاور اس پر محنت بھی کرتا ہے۔
ایسی صورت میں یہ تجارت اور اجرت ہے۔
اس کے جواز میں بھی کوئی شبہ نہیں، البتہ بعض اوقات لکڑی خریدنے کے بعد پتہ چلتا ہےکہ اندر سے بے کار اور کھوکھلی ہے۔
ان حضرات کا محاورہ ہے کہ لکڑی اور ککڑی کو چیرنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ کس قسم کی ہے۔
خراب نکلنے کی صورت میں بڑھئی کو کافی نقصان ہوتا ہے،اس لیے مالک کو چاہیے کہ وہ بڑھئی کے نقصان کی اخلاقی اعتبار سے تلافی کرے۔
بہر حال بڑھئی کا پیشہ اختیار کرنا جائز ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر تیار کرنے والا ایک بڑھئی غلام تھا۔
آٌپ نے اس کا تیار کردہ منبر استعمال فرمایا اور اس پیشے پر کوئی انکار نہیں کیا۔
ایک مسلمان اسے اختیار کرکے رزق حلال تلاش کرسکتا ہے۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2095]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3585
3585. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ مسج کی چھت کھجور کے تنوں سے بنائی گئی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (جب خطبہ دیتے تو) کھجور کے ایک تنے کے پاس کھڑے ہوتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منبرتیار ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف لے گئے تو ہم نے کھجور کے اس تنے کے رونے کی آوازسنی، جیسے دس ماہ کی حاملہ اونٹنی آواز نکالتی ہے حتیٰ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور اس پر اپنا دست شفقت رکھا تو وہ خاموش ہوگیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3585]
حدیث حاشیہ:
1۔
اللہ تعالیٰ نے ہمار ے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے معجزات عطا فرمائے ہیں جو پہلے کسی نبی کو نہیں دیے تھے حضرت عیسیٰ ؑ اگرچہ مردوں کو زندہ کرتے تھے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مذکورہ معجزہ ان سے بڑھ کر ہے کیونکہ خشک تنے میں تو کبھی زندگی کے آثار تھے ہی نہیں۔
جب اللہ تعالیٰ نے ایک خشک تنے میں جذب و اشتیاق کا جذبہ پیدا کردیا تو صحابہ کرام ؓ کے کیا ہی کہنے ہیں۔
انھوں نے آپ کی وفات پر جس صبر کا مظاہرہ کیا وہ قابل رشک ہے۔
2۔
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ اس تنے کو زمین میں دفن کردیا گیا تھا جبکہ ایک روایت میں ہے کہ جب مسجد منہدم ہوئی تو اسے حضرت ابی ابن کعب ؓ نے اپنے قبضے میں کر لیا۔
(سنن الدارمي، باب ماأکرم النبي صلی اللہ علیه وسلم بحنین المنیر، حدیث: 36)
حافظ ابن حجر ؒ کہتے ہیں ان روایات میں تضاد نہیں ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دفن کرادیا تھا لیکن جب مسجد کو گراکر دوبارہ تعمیر کا پرو گرام بنا تو کھدائی کے دوران میں وہ ظاہر ہو گیا اس وقت حضرت ابی بن کعب نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔
(فتح الباري: 737/6)
3۔
حدیث 3584۔
کے آخر میں تنےکے رونے کی جو وجہ بیان کی گئی ہے یہ راوی کا قول ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرماہے؟ راجح بات یہ ہے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وجہ بیان فرمائی ہے جیسا کہ مسند احمد کی روایت میں صراحت ہے۔
(دیکھیے مسند أحمد: 300/3)

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3585]
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري