سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى أَبِي حَصِينٍ عُثْمَانَ بْنِ عَاصِمٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
باب: اس حدیث کی روایت میں ابوحصین عثمان بن عاصم پر رواۃ کے اختلاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 1625
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قال: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قال: أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ شَقِيقٍ، قال:" كُنَّا نُؤْمَرُ إِذَا قُمْنَا مِنَ اللَّيْلِ أَنْ نَشُوصَ أَفْوَاهَنَا بِالسِّوَاكِ".
اسرائیل ابوحصین سے روایت کرتے ہیں کہ ابووائل شقیق نے کہا: جب ہم رات کو بیدار ہوتے تھے تو ہمیں مسواک سے اپنا منہ ملنے کا حکم دیا جاتا تھا۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1625]
حضرت شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ”جب ہم رات کو اٹھیں تو اپنے منہ مسواک سے صاف کریں۔“ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1625]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2 (صحیح الإسناد) وذکرہ المزي موصولاً بذکر حذیفة کالسابق۔»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 1625 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1625
1625۔ اردو حاشیہ: امام صاحب رحمہ اللہ کا مقصد یہ بتانا ہے کہ مسواک کرنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل بھی ہے اور حکم بھی، پھر یہ روایت مرفوع بھی ہے، موقوف اور مقطوع بھی۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1625]
Sunan an-Nasa'i Hadith 1625 in Urdu
عثمان بن عاصم الأسدي ← شقيق بن سلمة الأسدي