🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ : عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا
باب: حاملہ عورت (جس کا شوہر مر گیا ہو) کی عدت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3538
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ، قَالَ:" وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، فَلَمَّا تَعَلَّتْ تَشَوَّفَتْ لِلْأَزْوَاجِ، فَعِيبَ ذَلِكَ عَلَيْهَا، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا يَمْنَعُهَا قَدِ انْقَضَى أَجَلُهَا".
ابوسنابل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کو مرے ہوئے ۲۳ یا ۲۵ راتیں گزریں تھیں کہ اس نے بچہ جنا پھر جب وہ نفاس سے فارغ ہو گئی تو اس نے (نئی) شادی کی تیاری کی اور اس کے لیے زیب و زینت سے مزین ہوئی تو اس کے لیے ایسا کرنا غیر مناسب سمجھا (اور ناپسند کیا) گیا اور اس کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کی گئی تو آپ نے فرمایا: ”جب اس کی عدت پوری ہو چکی ہے تو اب اس کے لیے کیا رکاوٹ ہے؟“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3538]
حضرت ابوسنابل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سبیعہ رضی اللہ عنہا نے اپنے خاوند کی وفات سے تئیس یا پچیس راتوں کے بعد بچہ جن دیا۔ جب وہ نفاس سے پاک ہوئیں تو انہوں نے نئی شادی کی خواہش کی لیکن ان کی اس بات کو برا جانا گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ بات ذکر کی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کیا رکاوٹ ہے؟ اس کی عدت ختم ہو چکی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3538]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطلاق 17 (1193)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 7 (2027)، (تحفة الأشراف: 12053)، مسند احمد (4/304، 305)، سنن الدارمی/الطلاق 11 (2327) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی وہ ایسا کر سکتی ہے یہ کوئی عیب و برائی نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو السنابل بن بعكك العبدريصحابي مشهور
👤←👥الأسود بن يزيد النخعي
Newالأسود بن يزيد النخعي ← أبو السنابل بن بعكك العبدري
مخضرم ، ثقة ، مكثر ، فقيه
👤←👥إبراهيم النخعي
Newإبراهيم النخعي ← الأسود بن يزيد النخعي
ثقة إلا أنه يرسل كثيرا
👤←👥منصور بن المعتمر
Newمنصور بن المعتمر ← إبراهيم النخعي
ثقة ثبت ، وكان لا يدلس
👤←👥جرير بن عبد الحميد
Newجرير بن عبد الحميد ← منصور بن المعتمر
ثقة صحيح الكتاب ، قيل : كان في آخر عمره يهم من حفظه
👤←👥محمد بن قدامة بن أعين المصيصي
Newمحمد بن قدامة بن أعين المصيصي ← جرير بن عبد الحميد
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1193
إن تفعل فقد حل أجلها
سنن ابن ماجه
2027
إن تفعل فقد مضى أجلها
سنن النسائى الصغرى
3538
وضعت سبيعة حملها بعد وفاة زوجها بثلاثة وعشرين أو خمسة وعشرين ليلة فلما تعلت تشوفت للأزواج فعيب ذلك عليها فذكر ذلك لرسول الله فقال ما يمنعها قد انقضى أجلها
Sunan an-Nasa'i Hadith 3538 in Urdu