علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. باب : بيع العرايا بالرطب
باب: عاریت والی بیع میں تازہ کھجور دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4545
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لَهُ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ مَالِكٍ , عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ , عَنْ أَبِي سُفْيَانَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخِرْصِهَا فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ , أَوْ مَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاریت والی بیع میں (یہ) اجازت دی کہ پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم کھجور اندازہ لگا کر کے بیچی جائے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4545]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/البیوع 83 (2190)، المساقاة 17 (2382)، صحیح مسلم/البیوع 14 (1541)، سنن ابی داود/البیوع 21 (3364)، سنن الترمذی/البیوع 63 (1301)، موطا امام مالک/البیوع 9 (14)، (تحفة الأشراف: 14943)، مسند احمد (2/237) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اوپر جو عاریت والی بیع میں یہ اجازت موجود ہے کہ درخت پر لگی کھجور کو توڑی ہوئی تازہ اور سوکھی کھجور کے بدلے بیچ سکتے ہیں، یہ ایک ضرورت کے تحت اجازت ہے، اور بات ضرورت کی ہے تو پانچ وسق سے یہ ضرورت پوری ہو جاتی ہے، اس لیے صرف پانچ وسق تک کی اجازت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥وهب الأسدي، أبو سفيان وهب الأسدي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥داود بن الحصين القرشي، أبو سليمان داود بن الحصين القرشي ← وهب الأسدي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← داود بن الحصين القرشي | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي العنبري، أبو سعيد عبد الرحمن بن مهدي العنبري ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة ثبت حافظ عارف بالرجال والحديث | |
👤←👥يعقوب بن إبراهيم العبدي، أبو يوسف يعقوب بن إبراهيم العبدي ← عبد الرحمن بن مهدي العنبري | ثقة | |
👤←👥إسحاق بن منصور الكوسج، أبو يعقوب إسحاق بن منصور الكوسج ← يعقوب بن إبراهيم العبدي | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2382
| رخص النبي في بيع العرايا بخرصها من التمر فيما دون خمسة أوسق |
صحيح البخاري |
2190
| رخص في بيع العرايا في خمسة أوسق |
صحيح مسلم |
3892
| رخص في بيع العرايا بخرصها فيما دون خمسة أوسق |
جامع الترمذي |
1301
| بيع العرايا فيما دون خمسة أوسق |
سنن أبي داود |
3364
| بيع العرايا فيما دون خمسة أوسق |
سنن النسائى الصغرى |
4545
| رخص في العرايا أن تباع بخرصها في خمسة أوسق |
موطا امام مالك رواية ابن القاسم |
492
| ارخص فى بيع العرايا بخرصها فيما دون خمسة اوسق؛ او فى خمسة اوسق شك داود فى خمسة او دون خمسة |
بلوغ المرام |
713
| رخص في بيع العرايا بخرصها فيما دون خمسة اوسق او في خمسة اوسق |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 4545 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4545
اردو حاشہ:
(1) وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔ اور صاع ایک پیمانہ ہوتا تھا جو تقریباََ سوا دو یا اڑھائی کلو کا ہوتا تھا۔ اس لحاظ سے و سق پندرہ یا اٹھارہ من کا ہو گا۔ گویا پندرہ بیس من تک (پرانے سیر کے حساب سے) اس بیع کی اجازت ہے کیونکہ اتنی کھجوریں کھانے کے لیے رکھی جاتی ہیں۔ یہ رخصت چونکہ غرباء کی مجبوری کے پیش نظر ہے، اس لیے زیادہ مقدار میں اس کی اجازت نہیں۔
(2) ”پانچ و سق یا پانچ و سق سے کم“ مقصد یہ ہے کہ پانچ و سق سے زائد میں اس رخصت سے فائدہ نہ اٹھایا جائے۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4545]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 492
بیع عرایا
«. . .ان رسول الله صلى الله عليه وسلم ارخص فى بيع العرايا بخرصها فيما دون خمسة اوسق؛ او فى خمسة اوسق شك داود فى خمسة او دون خمسة. . . .»
”. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «عَريهّ» والے کو درختوں پر لگی ہوئی کھجوروں یا انگوروں کو اندازے سے (اُکّا) بیچنے کی اجازت دی بشرطیکہ یہ پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم ہوں، پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم میں داود (بن الحصین راوی)کو شک ہے . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 492]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 2190، ومسلم 75/541، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ کھجور کا درخت جس کا پھل مالک کسی دوسرے شخص کو بطور تحفہ یا بطور صدقہ عاریتاً کھانے کے لئے دے تو وہ عُریہ کہلاتا ہے جس کی جمع عرایا ہے۔ بعض علماء کہتے ہیں کہ یہ انگور وغیرہ پھلوں میں بھی ہو سکتا ہے۔
➋ محمد بن اسحاق بن یسار المدنی نے فرمایا: عریہ سے مراد یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی کو کھجوروں کے درخت ہبہ کر دے پھر اس شخص پر ان کی دیکھ بھال مشکل ہو تو وہ اندازے سے کھجوریں لے کر انھیں بیچ دے۔ [سنن ابي داؤد: 3366 وسنده صحيح]
➌ بعض علماء کہتے ہیں کہ عُریہ صرف اسی کو بیچنے کی اجازت ہے جس نے کسی دوست یا غریب کو یہ درخت اس سال کے پھل کے لئے تحفتاً دیا ہے یعنی یہ سودا صرف مالک ہی کر سکتا ہے۔
➍ یہ حدیث آنے والی حدیث [158] کے عموم کی تخصیص ہے۔

[موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 157]
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 713
بیع عرایا، درختوں اور (ان کے) پھلوں کی بیع میں رخصت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عرایا میں اجازت و رخصت عنایت فرما دی۔ بایں صورت کہ تازہ کھجوروں کو خشک کے عوض اندازے سے فروخت کر لیا جائے، جبکہ یہ پانچ وسق کی مقدار سے کم ہوں، یا پھر پانچ وسق ہوں۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 713»

تخریج:
«أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الثمر علي رؤوس النخل بالذهب أو الفضة، حديث:2190، ومسلم، البيوع، باب تحريم بيع الرطب بالتمر إلا في العرايا، حديث:1541.» تشریح:
1. اس حدیث میں پانچ وسق سے کم یا زیادہ سے زیادہ پانچ وسق تک فروخت کی اجازت ہے‘ مگر یہ راوی کا شک ہے۔
جس راوی کو شک ہے اس کا نام داود بن حصین ہے۔
اس شک کی وجہ سے پانچ وسق سے کم مقدار کی فروخت ہی درست ہوگی۔
ایک وسق میں تقریباً چار من ہوتے ہیں تو پانچ وسق کی مقدار تقریباً بیس من ہوئی۔
اس طرح گویا بیس من سے کم تک کی فروخت کی اجازت ہے۔
2. اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خرص‘ یعنی اندازہ و تخمینہ شرع میں جائز ہے بشرطیکہ تخمینہ لگانے والا اس فن سے بخوبی واقفیت رکھتا ہو اور کسی کی رو رعایت کیے بغیر ایمان داری سے اندازہ لگاتا ہو‘ ایسی صورت میں ایک آدمی کا تخمینہ بھی درست تسلیم کیا جائے گا۔
«أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الثمر علي رؤوس النخل بالذهب أو الفضة، حديث:2190، ومسلم، البيوع، باب تحريم بيع الرطب بالتمر إلا في العرايا، حديث:1541.»
1. اس حدیث میں پانچ وسق سے کم یا زیادہ سے زیادہ پانچ وسق تک فروخت کی اجازت ہے‘ مگر یہ راوی کا شک ہے۔
جس راوی کو شک ہے اس کا نام داود بن حصین ہے۔
اس شک کی وجہ سے پانچ وسق سے کم مقدار کی فروخت ہی درست ہوگی۔
ایک وسق میں تقریباً چار من ہوتے ہیں تو پانچ وسق کی مقدار تقریباً بیس من ہوئی۔
اس طرح گویا بیس من سے کم تک کی فروخت کی اجازت ہے۔
2. اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خرص‘ یعنی اندازہ و تخمینہ شرع میں جائز ہے بشرطیکہ تخمینہ لگانے والا اس فن سے بخوبی واقفیت رکھتا ہو اور کسی کی رو رعایت کیے بغیر ایمان داری سے اندازہ لگاتا ہو‘ ایسی صورت میں ایک آدمی کا تخمینہ بھی درست تسلیم کیا جائے گا۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 713]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3364
بیع عریہ کس مقدار تک درست ہے؟
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ وسق سے کم یا پانچ وسق تک عرایا کے بیچنے کی رخصت دی ہے (یہ شک داود بن حصین کو ہوا ہے)۔ ابوداؤد کہتے ہیں: جابر کی حدیث میں چار وسق تک ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3364]

فوائد ومسائل:
ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔
اور ایک صاع تقریبا ڈھائی کلو کا اس حساب سے ایک وسق کا وزن تقریبا 150 کلو اور پانچ وسق کا وزن تقریبا 750 کلو تقریبا 19 من ہواس دور میں 5 وسق ایک اونٹ کا بوجھ سمجھا جاتا تھا۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3364]
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3892
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا کی بیع کی اندازہ کر کے رخصت دی۔ بشرطیکہ پانچ وسق سے کم یا پانچ وسق ہو۔ یہ شک حدیث کے راوی داؤد بن الحصین کو ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3892]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بیع عرایا میں مقدار کی تعیین بھی اس کے بیع ہونے کی دلیل ہے جو احناف کو بھی قبول ہے۔
اس لیے اس کو ہبہ کی تبدیلی بنانا محض حیلے بہانے ہیں۔
اس لیے کوئی اس مقدار کو قبول کرتا ہے،
اور کوئی کہتا ہے،
اس حدیث سے اس مقدار سے زائد کی بیع (ھبہ کی واپسی)
کی نفی ثابت نہیں ہوتی۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3892]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2190
2190. عبیداللہ بن ربیع نے امام مالک سے پوچھا: کیا آپ سے داود نے سفیان سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عرایا کی اجازت دی ہے بشرط یہ کہ وہ پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم ہوں؟انھوں(امام مالک ؒ) نے کہا: ہاں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2190]
حدیث حاشیہ:
ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔
ایک صاع پونے چھ رطل کا۔
جیسا کہ اوپر گزراہے اکثر خیرات اس کے اندر کی جاتی ہے تو آپ نے یہ حد مقرر فرما دی۔
ابوحنيفہ ؒ کا یہ کہنا کہ عرایا کی حدیث منسوخ ہے یا معارض ہے مزابنہ کی حدیث کے، صحیح نہیں۔
کیوں کہ نسخ کے لیے تقدیم تاخیر ثابت کرنا ضروری ہے اور معارضہ جب ہوتا کہ مزابنہ کی نہی کے ساتھ عرایا کا استثناء نہ کیا جاتا۔
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ سے منع فرماتے وقت عرایا کو مستثنی کردیا تو اب تعارض کہاں رہا۔
حافظ ابن حجر فرماتے ہیں:
قَالَ بن الْمُنْذِرِ ادَّعَى الْكُوفِيُّونَ أَنَّ بَيْعَ الْعَرَايَا مَنْسُوخٌ بِنَهْيهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ وَهَذَا مَرْدُودٌ لِأَنَّ الَّذِي رَوَى النَّهْيَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ هُوَ الَّذِي رَوَى الرُّخْصَةَ فِي الْعَرَايَا فَأَثْبَتَ النَّهْيَ وَالرُّخْصَةَ مَعًا قُلْتُ وَرِوَايَةُ سَالِمٍ الْمَاضِيَةُ فِي الْبَابِ الَّذِي قَبْلَهُ تَدُلُّ عَلَى أَنَّ الرُّخْصَةَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا وَقَعَ بَعْدَ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الثَّمر بِالتَّمْرِ وَلَفظه عَن بن عُمَرَ مَرْفُوعًا وَلَا تَبِيعُوا الثَّمَرَ بِالتَّمْرِ قَالَ وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ وَهَذَا هُوَ الَّذِي يَقْتَضِيهِ لَفْظُ الرُّخْصَةِ فَإِنَّهَا تَكُونُ بَعْدَ مَنْعٍ وَكَذَلِكَ بَقِيَّةُ الْأَحَادِيثِ الَّتِي وَقَعَ فِيهَا اسْتِثْنَاءُ الْعَرَايَا بَعْدَ ذِكْرِ بَيْعِ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِيضَاحَ ذَلِكَ۔
(الفتح الباري)
یعنی بقول ابن منذر اہل کوفہ کا یہ دعویٰ کہ بیع عرایا کی اجازت منسوخ ہے اس لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت پر کی کھجوروں کو سوکھی کھجوروں کے بدلے میں بیچنے سے منع فرمایا ہے۔
اور اہل کوفہ کا یہ دعویٰ مردو د ہے اس لیے کہ نہی کی روایت کرنے والے روای ہی نے بیع عرایا کی رخصت بھی روایت کی ہے۔
پس انہوں نے نہی اور رخصت ہر دو کو اپنی اپنی جگہ ثابت رکھا ہے اور میں کہتا ہوں کہ سالم کی روایت جو بیع عرایا کی رخصت میں مذکور ہو چکی ہے، وہ بیع الثمر بالتمر کی نہی کے بعد کی ہے اور ان کے لفظ ابن عمر ؓ سے مرفوعاً یہ ہے کہ نہ بیچو (درخت پر کی)
کھجور کو خشک کھجور سے۔
کہا کہ زید بن ثابت ؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد بیع عرایا کی رخصت دے دی، اور یہ رخصت ممانعت کے بعد کی ہے اور اسی طرح بقایا احادیث ہیں جن میں بیع الثمر بالتمر کے بعد بیع عرایا کی رخصت کا مستثنی ہونا مذکور ہے اور میں (ابن حجر)
واضح طور پر پہلے بھی اسے بیان کر چکا ہوں۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2190]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2190
2190. عبیداللہ بن ربیع نے امام مالک سے پوچھا: کیا آپ سے داود نے سفیان سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع عرایا کی اجازت دی ہے بشرط یہ کہ وہ پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم ہوں؟انھوں(امام مالک ؒ) نے کہا: ہاں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2190]
حدیث حاشیہ:
(1)
کھجور جب درخت پر ہوتو اسے خشک کھجور کے عوض خریدنا منع ہے، البتہ اسے درہم ودینار اور دیگر سامان کے عوض خریدنا جائز ہے۔
حدیث میں اگر چہ سونے چاندی کا ذکر ہے لیکن وہ امر واقعہ کے اعتبار سے ہے کیونکہ اس وقت لوگ درہم و دینار کے ذریعے سے معاملات کرتے تھے۔
ممانعت صرف تازہ پھل کی خشک پھل کے عوض ہے، البتہ عرایا کو ایک محدود مقدار میں پھلوں کے عوض خریدا جاسکتا ہے۔
دوسری حدیث میں پانچ وسق یا اس سے کم کی مقدار بیان ہوئی ہے، اس لیے اگر درخت پر لگی کھجوروں کا اندازہ پانچ وسق یا اس سے کم کا ہو تو بیع عرایا جائز ہے اس سے زیادہ کی جائز نہیں، تاہم احتیاط کا تقاضا ہے کہ اس کا جواز پانچ سے کم میں محدود کردیا جائے۔
(2)
بعض فقہاء کے نزدیک بیع عرایا منسوخ ہے۔
ان احادیث کے پیش نظر ان کا موقف محل نظر ہے۔
نیز نسخ کے لیے تقدیم وتاخیر کو ثابت کرنا ضروری ہے جبکہ اس سے قبل حدیث میں ممانعت کے بعد رخصت کا واضح ذکر ہے۔
(صحیح البخاري، البیوع، حدیث: 2184،2183)

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2190]
Sunan an-Nasa'i Hadith 4545 in Urdu
وهب الأسدي ← أبو هريرة الدوسي