سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. باب : الاستقراض
باب: قرض لینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4687
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: اسْتَقْرَضَ مِنِّي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ أَلْفًا فَجَاءَهُ مَالٌ , فَدَفَعَهُ إِلَيَّ، وَقَالَ:" بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ، إِنَّمَا جَزَاءُ السَّلَفِ الْحَمْدُ وَالْأَدَاءُ".
عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے چالیس ہزار قرض لیے، پھر آپ کے پاس مال آیا تو آپ نے مجھے ادا کر دئیے، اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہیں، تمہارے گھر والوں اور تمہارے مال میں برکت عطا فرمائے، قرض کا بدلہ تو شکریہ ادا کرنا اور قرض ادا کرنا ہی ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4687]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الصدقات 16 (2424)، (تحفة الأشراف: 5252)، مسند احمد (4/36) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن أبي ربيعة المخزومي، أبو شهاب، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥إبراهيم بن عبد الله المخزومي إبراهيم بن عبد الله المخزومي ← عبد الله بن أبي ربيعة المخزومي | ثقة | |
👤←👥إسماعيل بن إبراهيم القرشي إسماعيل بن إبراهيم القرشي ← إبراهيم بن عبد الله المخزومي | مقبول | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← إسماعيل بن إبراهيم القرشي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥عبد الرحمن بن مهدي العنبري، أبو سعيد عبد الرحمن بن مهدي العنبري ← سفيان الثوري | ثقة ثبت حافظ عارف بالرجال والحديث | |
👤←👥عمرو بن علي الفلاس، أبو حفص عمرو بن علي الفلاس ← عبد الرحمن بن مهدي العنبري | ثقة حافظ |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
4687
| جزاء السلف الحمد والأداء |
سنن ابن ماجه |
2424
| جزاء السلف الوفاء والحمد |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 4687 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4687
اردو حاشہ:
(1) ضرورت کے تحت قرض لینا جائز ہے۔ لیکن اس کی ادائیگی کی فکر بھی رہنی چاہیے، وسعت ہونے یا وقت مقررہ آنے پر فوراً ادائیگی کرنی چاہیے۔ اس بارے میں ہمیشہ احسان ہی سے کام لیا جائے، یعنی بروقت اور مکمل ادائیگی، اچھے انداز میں کی جائے۔ اگر کوئی شخص اپنے ذمے قرض سے، قرض خواہ کے مطالبے کے بغیر زیادہ ادائیگی کر دے تو یہ بہترین ادائیگی کے ساتھ ساتھ احسان بھی ہے۔ صاحب ثروت لوگوں کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
(2) مقروض کو چاہیے کہ ادائیگی کے وقت بالخصوص اور عام اوقات میں بالعموم قرض خواہ کے لیے دعائیں کرتا رہے۔ قرض خواہ کو دعائیں دینا اور اس کا شکریہ ادا کرنا بھی احسن انداز سے ادائیگی میں شامل ہے، خصوصاً اس کے اہل وعیال اور مال ومتاع اور کاروبار میں برکت کی دعا دینا مسنون عمل ہے۔
(3) ضرورت کے وقت قرض لینا جائز ہے، خصوصاً قومی ضروریات کے لیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قرض بھی قومی ضرورت کے لیے تھا نہ کہ ذاتی ضرورت کے لیے۔ مذمت بلا ضرورت قرض لینے کی ہے یا جب قرض لیتے وقت ادائیگی کی نیت نہ ہو۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4687]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2424
اچھے ڈھنگ سے قرض ادا کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن ابی ربیعہ مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقع پر ان سے تیس یا چالیس ہزار قرض لیا، پھر جب حنین سے واپس آئے تو قرض ادا کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تیرے اہل و عیال اور مال و دولت میں برکت دے، قرض کا بدلہ اس کو پورا کا پورا چکانا، اور قرض دینے والے کا شکریہ ادا کرنا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2424]

فوائد و مسائل:
(1)
ضرورت کے وقت قرض لینا جائزہے۔
(2)
اچھے طریقے سےادائیگی کا مطلب یہ ہےکہ بروقت ادائیگی کی جائے۔
(3)
جیسی چیز لی ہواس سے بہتر اداکرنا بھی حسن اخلاق میں شامل ہے، لیکن اگر یہ پہلے سے طے ہواور قرض خواہ اس کا مطالبہ کرے تو یہ سود ہےجوبہت بڑا گناہ ہے۔
(4)
قرض ادا کرتے وقت قرض خواہ کو دعائیں دینا اور اس کا شکریہ ادا کرنا بھی اچھے طریقے سے ادائیگی میں شامل ہے۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2424]
إبراهيم بن عبد الله المخزومي ← عبد الله بن أبي ربيعة المخزومي